Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

بیار لوکل سپورٹ آرگنائزیشن (BLSO) آفس بونی میں مختصر تقریب ۔ BRAVE PROJECT کی طرف سے زمینداروں میں اوزار تقسیم

بیار لوکل سپورٹ آرگنائزیشن افس بونی میں AKRSP BRAVE پراجیکٹ کے زیر اہتمام منعقدہ ایک مختصر تقریب میں اوی ،شوتار اور میراگرم کے زمینداروں نے شرکت کی۔اس موقع پر لائیواسٹاک اور زراعت کی ٹریننک کے شرکاء میں زمینداری اور لائیو اسٹاک سے متعلق سامان اور ادویات تقسیم کئےگیے۔اس مو قع پر AKHA BRAVE پراجیکٹ کے کوارڈنٹر نیت کائے،ویلج کونسل بونی 1 کے چیرمین مظہر الدین مظہر ‘بازار یونین کے جنرل سکرٹری ذاکر زخمی ‘BLSO کے منیجر شیر افضل اور بیار لوکل سپورٹ آرگنائزیشن کے نمائندہ افسر حکیم موجود تھے۔ میراگرم اور شوتار VCF کے چیرمین صاحبان نے تقریب میں شرکت کی۔شرکاء ٹریننگ میں بلچہ،کدل، شاخ کٹر،پھروا اور حیوانات کے لیے ادویات تقسم کیے گئے۔اس موقع پر AKAH BRAVE پراجیکٹ کے کوآرڈینیٹر نیت کائے نے کہا کہ AKRSP جہاں ہر شعبے میں عوامی فلاح بہبود کے بڑے بڑے منصوبوں پر کام کر رہا ہے وہاں زمینداروں کے چھوٹے چھوٹے ضروریات کی فکر کرتے ان سے متعلق اوزار اور لائیو اسٹاک کے ادویات زمینداروں کو فراہم کرتی ہے۔اس سے وابستہ ایک سوچ کار فرما ہوتی ہے کہ ہر شعبے سے منسلک افراد کی حوصلہ افزائی ہو اور ان کے چھوٹے چھوٹے ضروریات کا خیال رکھا جائے۔تقریب میں موجود شراکاء کی طرف ریٹائرڈ صوبیدار فضل الرحمٰن AKAH اور بیار لوکل سپورٹ آرگنائزیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کی۔بیار لوکل سپورٹ آرگنائزیشن کے منیجر شیر افضل ادارے کی طرف سے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button