چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر کمیشن چترال،سوشل ویلفیئراینڈویمن امپاورمنٹ اور یونیسیف کے زیر اہتمام لوئرچترال میں بچوں کے تحفظ کے حوالے ذہن سازی کے موضوع پردوروزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر

چترال(ڈیلی چترال نیوز )چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر کمیشن چترال،سوشل ویلفیئراینڈویمن امپاورمنٹ اور یونیسیف کے زیر اہتمام لوئرچترال میں بچوں کے تحفظ کے حوالے ذہن سازی کے موضوع پردوروزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیرہوئی ۔اس تربیتی ورکشاپ کامقصد نئے تیار کردہ کیس مینجمنٹ اور ریفرل سسٹم پر شرکاء کی صلاحیت کو بڑھانا تھا تاکہ بچوں کے ساتھ بدسلوکی، نظراندازی اور استحصال جیسے خطرے میں پڑنے والے معاملات میں روک تھام اور ردعمل حاصل کیا جا سکے۔ ورکشا پ میں محکمہ قانون، محکمہ پولیس، سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ، محکمہ ایجوکیشن ،دوسرے سرکاری اورغیرسرکاری اداروں کے نمائندوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی ۔پروگرام سہولت کارڈسٹرکٹ چائلڈپروٹیکشن افیسرلوئرچترال مددخان نے کہاکہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو تمام محکموں کے ساتھ مل کر بچوں کے تحفظ کو ممکن بنانے کے لئے کام کررہے ہیں ۔اس حوالے سے تمام محکموں کو بچوں کے تحفظ کیلئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے ساتھ مل کر کام کرنے کی درخواست کرتے ہیں ۔ بچوں کی حفاظت کے لیے چائلڈ پروٹیکشن کے نظام کو موثر بنایا جائے، جنسی و جسمانی زیادتی کی وجہ سے بچوں کے ذہنی نشوونما، صلاحتیں اور صحت بھی متاثر ہورہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بچوں کو ہر قسم کی زیادتی اور استحصال سے روکنے کے لیے عوام میں بیداری پیدا کرنا بہت ضروری ہے۔خیبرپختونخوا میں بچوں کو حفاظتی ماحول کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔نیازی اے نیازی ایڈوکیٹ،محمدافضل ،محسن الملک اوردوسروں نے وادی چترال میں بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کی جانے والی کوششوں کوسراہتے ہوئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کی۔ورکشاپ کے آخر میں شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں