گورنمنٹ گرلز مڈل سکول ہرچین کو ہاٸی سکول کا درجہ دینے میں بھرپور کردار ادا کرنے پر مشیر وزیراعلیٰ وزیرزادہ کے کاوشوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین

گورنمنٹ گرلز مڈل سکول ہرچین کو ہاٸی سکول کا درجہ دینے میں بھرپور کردار ادا کرنے پر مشیر وزیراعلیٰ وزیرزادہ کے کاوشوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اور وزیرزادہ سے حالیہ بارشوں سےوادی لاسپور میں ہونے والے تباہی کے ازالے کے لٸے بھی اپنا کردار ادا کریں۔
شیراعظم چیرمین ویلج کونسل ہرچین بروک
چیرمین ویلج کونسل ہرچین بروک شیراعظم نے عوام لاسپور کی طرف سے وزیرزادہ صاحب کا شکریہ ادا کیا ہے جن کی بھرپور کوششوں کی وجہ سے گورنمنٹ گرلز مڈل سکول ہرچین کو ہاٸی سکول کا درجہ دے کر نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ جوکہ علاقے میں لڑکیوں کی تعلیم تک رساٸی کو اسان بنادے گا اور ہر گھر میں علم کے شمع روشن ہوگی۔
چیرمین وی سی ہرچین بروک نے مشیر وزیر اعلیٰ وزیرذادہ سے اپیل کی ہے کہ حالیہ نا تھمنے والی بارشوں کی وجہ سے لاسپور میں فصلیں تباہ, مکانات خستہ حالی کا شکار اور غذاٸی اجناس کی قلت کا سامنا ہے ان مشکلات کے ازالے کے لٸے اپنا کردار ادا کرکے ایمرجنسی بنیادوں پر لاسپور جیسے دورافتادہ علاقے میں امداد و بحالی کے کام کا جلد از جلداغاز کراٸیں۔