469

خیبر پختونخوا حکومت نے چترال میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ڈی سی چترال

چترال ( نما یندہ ڈیلی چترال نیوز)صوبائی حکومت نے چترال کی تحصیل دروش کے گاؤں ارسون میں جہاں بارش اور سیلابی ریلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی تھی، امدادی کارروائیاں شروع کریں۔ ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ وڑائچ کے مطابق پہلے مرحلے میں اب تک 50ٹینٹس ، 50گھرانوں کے لئے راشن کی پہلی کھیپ ارسون گاؤں میں پہنچا دی گئی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر چترال کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے امدادی کام تیزی سے جاری ہے ۔ انہو ں نے بتایا کہ ارسوں گاؤں میں بارش اور سیلابی ریلے کی وجہ سے 41افراد لاپتہ ہو گئے تھے جن میں سے چھ افراد کی لاشیں مل گئی ہیں جبکہ 37مکانات پورے اور 48جزوی طور پر تباہ ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے علاقے میں زخمی افراد کے لئے ایک میڈیکل کیمپ بھی قائم کر دیا ہے او ر زخمیوں کو لیجانے کے لئے ہیلی کاپٹر کا بھی انتظام کر دیا ہے ۔ علاوہ ازیں علاقے میں جو پینے کے پانی کی بحالی کاکام بھی شروع کر دیا ہے ۔ دریں اثناء جان بحق افراد کے لئے صوبائی حکومت نے تین تین لاکھ دینے کا اعلان کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں