Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چترال پولو ایسوسی ایشن نے ضلعی انتظامیہ اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے چترال پولو گراوند میں شروع کردہ پولو ٹورنامنٹ سے لاتعلقی اور بائیکاٹ کا اعلان

چترال (ڈیلی چترال نیوز) چترال پولو ایسوسی ایشن نے ضلعی انتظامیہ اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے چترال پولو گراوند میں شروع کردہ پولو ٹورنامنٹ سے لاتعلقی اور بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے چترال بھر میں پولو کے کھلاڑیوں کی واحد نمائندہ تنظیم پولو ایسوسی ایشن کو اس ایونٹ کے انعقاد کے سلسلے میں بائی پاس کرنا اور ان کے چنددیرینہ مسائل کو گزشتہ سالوں سے بار بار توجہ دلانے کے باوجود نظرانداز کرنا اس کا فوری اور بنیادی وجہ قرار دے دیا۔ بدھ کے روز چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے سینئر عہدیداروں شیر افگن الملک، شیخ فاروق اقبال،تنزیل الرحمن، عدنان خان، اویس ابراہیم، شیرندیم الملک اور چیف پولو کوچ آفتاب عالم نے کہا کہ پولوایسوسی ایشن اس علاقے میں پولو کے کھیل کا امین تنظیم ہے جوکہ اس علاقے کا ثقافتی اور تاریخی کی پہچان کا ذریعہ ہے اور اب تک پولو کا کوئی ایونٹ بھی اس تنظیم کی مشاورت کے بغیر نہیں ہوا۔ انہوں نے کہاکہ اس ٹورنامنٹ میں سویلین کھلاڑیوں کو مکمل طور پر باہر رہنا اور صرف فورسز کی پانچ ٹیموں کی شرکت ایک سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں نے ایسوسی ایشن کی طرف سے بعض مسائل کی طرف نشاندہی کرنے اور یقین دہانی کے باوجود ابھی تک کوئی توجہ نہیں دی جس سے پو لو کے کھلاڑیوں اور اس تاریخی وثقافتی کھیل کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہاہے۔ انہوں نے ان مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ چترال کی تاریخی پولو گراونڈ کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونا اور کھلاڑیوں کے لئے سہولیات کافقدان سرفہرست مسائل ہیں کیونکہ اس پولو گراونڈ کی نگہداشت کے لئے کوئی فل ٹائم ملازم نہ ہونے اور اس کو باقاعدگی سے پانی دینے کے لئے پانی کی سپلائی کا کوئی نظام نہ ہونے سے پولوگراونڈ ایک ویرانے کی شکل اختیار کرتی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کئی صدی پہلے قائم اس تاریخی پولو گراونڈ کی شکست و ریخت کو چترال کے پولو پلئیرز برداشت نہیں کرسکتے اور جب تک ان مسائل کو حل نہیں کیا جاتا، وہ جشن شندور سمیت تمام پولو ٹورنامنٹوں کا بائیکاٹ جاری رکھیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button