Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

انٹرنیشنل والنٹئر ڈے کی مناسبت سےAKAHP چترال کی جانب سے بونی میں سیمینار کا انعقاد

بونی (نمائندہ) انٹرنیشنل والنٹئیر ڈے کے حوالے سے آج بونی میں آغاخان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ پاکستان نے ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔ّAKAHP کے پلیٹ فارم سے اس سال انٹرنیشنل والنٹئیرز ڈے کی تقریبات
Celebrating the Heroes of Humunity
"Diverse Volunteers, Stronger Communites” کے تھیم کے تحت منائے جارہے ہیں جس میں خصوصی طور پر کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیم، سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم، ڈیزاسٹراسسمنٹ اینڈ ریسپانس ٹیم، واٹر اینڈ سینیٹیشن کمیٹی اور اسماعیلی سوک کے رضاکاروں کے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ AKAHP ہر سال 5 دسمبر کو انٹرنیشنل والنٹئرز ڈے مناتی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آر پی ایم AKAHP چترال ولی محمد خان نے کہا کہ مشکلات کے دوران انسانی ہمدردی کے تحت ہمارے رضاکار جو خدمات انجام دے رہے ہیں وہ دنیا کے باقی انسانوں کے لئے ایک راہ حیات کا درجہ رکھتی ہیں۔ آج ہم یہاں ایسے تمام رضاکاروں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے جمع ہوئے ہیں۔ ہم ان سے امید رکھتے ہیں کہ وہ انسانی جانوں کی حفاظت کے اس مشن کو آگے بھی جاری رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ رضاکار انسانیت کے لئے ہیرو کا درجہ رکھتے ہیں۔منیجر ایمرجنسی منیجمنٹ جاوید احمد نے پروگرام کے آغراض و مقاصد سے شرکاء محفل کو آگاہ کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی معظم خان بنگش نے کہاکہ AKAHP چترال کی ترقی میں بہترین کردار ادا کررہا ہے۔ ہر قسم کے قدرتی آفات کے دوران AKAHP اپنے والنٹئرز کو لے کر انسانیت کی جو خدمت کررہا ہے وہ خراج تحسین کے لائق ہے۔ ہمAKAHP سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ اپنا یہ نوبل کام آئندہ بھی جاری رکھے گا۔الواعظ امیر شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس کائنات میں ہر ایک چیز بلاعوض انسان کی خدمت کرنے پر مامور ہے۔ لہذا ہمیں بھی انسانیت کی خدمت بغیر کسی عوض کے کرنا چاہئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پریذیڈنٹ ریجنل کونسل اپر چترال نے کہا کہ آغا خان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ خود بھی فلاح انسانیت کا کام کرتی ہے اور آج ان کی طرف سے فلاح انسانیت کے رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کرنے کے سلسلے میں سیمینار کا انعقاد اس بات کی نشاندہی کررہا ہے کہ ہزہائی نس کے ادارے دنیا میں فلاح انسانیت کو اولین درجہ دیتے ہیں۔
تقریب میں رضاکارانہ خدمات سرانجام دینے والے بہترین والنٹئیرز کو شیلڈز بھی دیئے گئے۔ جبکہ متوفی والنٹیئر علی ظفر اور AKAHP کے متوفی اسٹاف رحمت بایان، جماعت خان اور دوست محمد کی خدمات کے اعتراف میں ان کے بچوں کو شیلڈز عطا کئے گئے۔ تقریب میں گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہاں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button