Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

عالمی یوم انسداد بدعنوانی ہر سال منایا جاتا ہے تاکہ 2003ء میں اقوام متحدہ کے کنونشن برائے انسداد بدعنوانی (UNCAC)کی منظوری کی سالگرہ کو یاد رکھا جاسکے چیرمین اسفندیار خان

چترال (نمائندہ ) عالمی یوم انسداد بدعنوانی کی مناسبت سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسٹار ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن چترال کے چیرمین اسفندیار خان نے کہا ہے کہ عالمی یوم انسداد بدعنوانی ہر سال منایا جاتا ہے تاکہ 2003ء میں اقوام متحدہ کے کنونشن برائے انسداد بدعنوانی (UNCAC)کی منظوری کی سالگرہ کو یاد رکھا جاسکے جبکہ اس سال کا موضوع "نوجوانوں کے ساتھ بدعنوانی کے خلاف اتحاد: مستقبل کی دیانت کی تشکیل "ہے جو بدعنوانی کے خاتمے اور دیانت کو فروغ دینے میں نوجوانوں کے اہم کردار کو اجاگر کرتاہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں بدعنوانی کے خلاف جدوجہد کو چیلنجزکے ساتھ حالیہ بہتری بھی ملی ہے۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے کرپشن پرسپشن انڈیکس (CPI)کے مطابق پاکستان کی درجہ بندی 2022ء میں 140ویں سے بہتر ہوکر 2023ء میں 133ویں ہوگئی اور CPIاسکور 27سے بڑھ کر 29ہوگیا۔جنوبی ایشیاء کے دیگر ممالک کے مقابلے میں بھارت 85ویں نمبر پر 39کے اسکور کے ساتھ، افغانستان 172ویں نمبر پر 16کے اسکو ر کے ساتھ، نیپال 107ویں نمبر 36اسکور کے ساتھ اور بھوٹان 45ویں نمبر پر 62اسکور کے ساتھ موجود ہیں۔ سی پی آئی ماہریں اور کاروباری شخصیات کی جانب سے عوامی شعبے میں بدعنوانی کی بنیادپر مختلف آزاد ذرائع سے مرتب کیاجاتا ہے۔ اس کا اسکور صفر (ذیادہ بدعنوان) سے 100(انتہائی صاف) تک ہوتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان میں بدعنوانی کے خلاف موثر اقدامات کے لئے مختلف قوانین نافذ کئے گئے ہیں جن میں 1947ء کا انسداد بدعنوانی ایکٹ اور قومی احتساب آرڈیننس (NAO)شامل ہیں۔ حالیہ ترامیم کے تحت قومی احتساب بیورو (NAB)کے چیرمین کی مدت تین سال کردی گئی ہے اور نیب کی حدود کو ایسے مقدمات تک محدود کردیاگیا ہے جن میں بدعنوانی کی رقم 50کروڑ روپے سے زائد ہو۔ انسداد بدعنوانی کے قومی وصوبائی ادارے فعال ہیں، جن میں پنجاب، سندھ، خیبر پخونخوا اور بلوچستان کے انسداد بدعنوانی ادارے شامل ہیں، جو اپنے متعلقہ قوانین کے تحت بدعنوانی کے خاتمے اور حقائق سامنے لانے میں اہم ہے۔ شفافیت اور دیانت پر مبنی ایک بدعنوانی سے پاک معاشرہ قائم کرنے کے لئے ہمیں ملک کرکام کرنا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button