Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی ثریا بی بی کی قیادت میں اپر چترال کے سیاسی عمایدین کا وزیراعلی کے سپیشل اسسٹنٹ برائے انرجی اینڈ پاور طارق محمود سدوزئی کے ساتھ ملاقات.

پشاور (نامہ نگار) ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی ثریا بی بی کے ساتھ ضلع اپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کا شہزادہ سکندر الملک صدر پاکستان تحریک انصاف اپر چترال کی سربراہی میں انکے چیمبر میں ملاقات ہوئی. بعد ازاں وفد نے ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی کی قیادت میں وزیراعلی خیبر پختونخوا کے سپیشل اسسٹنٹ برائے انرجی اینڈ پاور طارق محمود سدوزئی سے ملاقات کی جس میں وفد نے پیڈو اور پیسکو کے بجلی ٹیرف پر تفصیلی بات کی. وفد نے سپیشل اسسٹنٹ برائے انرجی اینڈ پاور کو بتایا کہ جب تک پیڈو کے ٹیرف پر بل بن رہے تھے تب تک چترال کی عوام مطمین تھی, اب بجلی کا نرخ پیسکو کے ریٹ پر دیا جارہا ہے جو کہ پہلے کی نسبت کئی گنا زیادہ اور وہاں کی غریب عوام کے بس سے باہر ہوگیا ہے. وفد اس ملاقات سے ایک دن پہلے وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈہ پور سے اس سلسلے میں ملاقات کرچکا ہے جنھوں نے محکمہ انرجی اینڈ پاور کو ہدایات دی کہ محکمہ ہذا چترال کے وفد سے ملاقات کرکے اور نیپرا سے اس سلسلے میں میٹنگ کرکے ایک مفصل رپورٹ جمع کروایے تاکہ اپر چترال کی عوام کی مطالبات پر عمل درآمد ہو اور یہ مسلہ حل ہوجاے. سپیشل اسسٹنٹ براے انرجی اینڈ پاور طارق محمود سدوزئی نے وفد کو یقین دلایا کہ انشاء اللہ وہ متعلقہ وفاقی اداروں کے ساتھ میٹنگ کرکے نئے ٹیرف کے حوالے سے جلد فیصلہ کرینگے. ملاقات میں سیکرٹری انرجی اینڈ پاور اور پیڈو کے افسران بھی موجود تھے. متعلقہ افسران اور چیف پیڈو اس سلسلے میں کل اپر چترال کا دورہ بھی کرینگے. بعد ازاں وفد نے ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس ضمن میں ذاتی دلچسپی لی اور مسئلے کو حل کرنے میں اپنی تمام کاوشوں کو بروئے کار لائی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button