Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی ناقص کارکردگی کے باعث چترال گرم چشمہ روڈ کی خستہ حالی سے آئے روز حادثات کے پیش نظر ڈرائیور یونین گرم چشمہ اور سول سوسائٹی آرگنائزیشن نے گرم چشمہ کے مقام دروشپ میں روڈ بلاک

چترال ( محکم الدین ) نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی ناقص کارکردگی کے باعث چترال گرم چشمہ روڈ کی خستہ حالی سے آئے روز حادثات کے پیش نظر ڈرائیور یونین گرم چشمہ اور سول سوسائٹی آرگنائزیشن نے گرم چشمہ کے مقام دروشپ میں روڈ بلاک کردیا ہے ۔ اور مطالبات منظور ہونے تک پیہ جام ہڑتال جاری رکھنےکا اعلان کیا ہے ۔ لوٹکوہ ڈویلپمنٹ فورم کے ذمہ دار قیمت شاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئےبتا یا ۔ کہ جب سے گرم چشمہ روڈ این ایچ اے کی تحویل میں دیا گیا ہے ۔ تب سے یہ سڑک لاوارث ہو چکا ہے ۔ اور شدید خستہ حالی کا شکار ہے ۔ جس کی وجہ سے آئے دن چادثات ہو رہے ہیں ۔ حال ہی میں ایکسڈنٹ کی وجہ سے گاڑی کا ڈرائیور شدید زخمی ہوا ہے ۔ جو ہشاور میں زیر علاج ہے ۔ جبکہ دیگر زخمیوں کی حالت بھی بہت زیادہ اچھی نہیں ہے ۔ انہو ں نے کہا ۔ کہ ہم نے12 دسمبر کو انتظامیہ کو ڈیڈ لائن دی تھی ۔ کہ 16 دسمبر تک گرم چشمہ روڈ کو چیو پل سے گرم چشمہ تک مرمت کے کام کا آغاز کیا جائے اور اسے آمدو رفت کے قابل بنایا جائے ، راستے میں آنے والے نالوں کے پانی کو سڑک پر آنے سے روکنے کیلئے چینلز اور نالوں کی صفائی کرکے پانی کو اپنے اصل جگہ سے گزارا جائے ۔ اور دریائے لٹکوہ و نالوں کے اوپر سے گرزنے والے پلوں کی مرمت کرکے لوگوں کو حادثات سے بچانے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔ لیکن افسوس کا مقام ہے ۔ کہ ضلعی انتظامیہ اور این ایچ اے حکام کے کانوں تک جوں نہیں رینگی ۔ جس کی وجہ سے ڈیڈ لائن مکمل ہونے پر ڈرائیور یونین گرم چشمہ نے پہیہ جام شروع کردی ہے ۔ جنہیں تجار یونین گرم چشمہ ،گرم چشمہ ڈویلپمنٹ فورم اور عوام کی بھر پور حمایت حا صل ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ یہ انسانی زندگیوں کا مسئلہ ہے ، چترال میں حالیہ دنوں میں شدید سردی کی وجہ سے سڑکیں برف سے جم جاتی ہیں ۔ اور خستہ حال پلوں سے گزرنا موت کو دعوت دینے کے مترادف ہے ۔ اس لئے جب تک مطالبات منظور نہیں کئے جاتے ،پہیہ جام ہڑتال جاری رہے گا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ انتظامیہ ، این ایچ اے اوراسمبلی ممبران کی طرف سے تاحال کسی نے رابطہ نہیں کیا ہے ۔ درین اثنا روڈ کی بندش سے مقامی لوگوں اور سیاحوں کو شدید مشکلات ک سامنا ہے ۔ مقامی لوگ اور سیاح دروشپ پل سے پیدل گرم چشمہ کے مختلف مقامات کو جانے پرمجبور ہو چکے ہیں ۔ اسی طرح گرم چشمہ سے آرکاری ،شغور ، کریم آباد، چترال شہر آنے والے مسافر بھی پھنس کر رہ گئے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button