ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی اور پاور کمیٹی ریشن کے درمیان کامیاب مذاکرات، احتجاجی بھوک ہڑتالی کیمپ ختم کرنے کا اعلان

اپرچترال ( شہزاد آحمد سے)اتوار کوریشن میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ۔
اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر میڈم ثریا بی بی، اے ڈی سی اپر چترال معظم خان اور ڈائریکٹر پیڈو جواد شامل تھے۔ جبکہ دوسری طرف پاؤر کمیٹی ریشن سے تحریک کے صدر سید سردار حسین شاہ سابق پرنسپل صاحب الرحمن وی سی چیئرمین اشفاق احمد اور حیات الدین کے علاوہ پاؤر کمیٹی کے اکثر ممبران شامل تھے پاور کمیٹی کی نمائندگی کرتے ہوئےصاحب الرحمن نے مسئلے کو حل کرنے کے حوالے سے ڈپٹی سپیکر میڈم ثریا بی بی کی کوششوں کی تعریف کی اور ان کو شاندار الفاظ تحسین پیش کی اور ریشن کے عوام کی طرف سے ان کا شکریہ ادا کیا ۔
سید سردار حسین نے کہا ہم پشاور سے مطمئن ہو کر لوٹے ہیں ۔ ہمیں میڈم پر پورا پورا اعتماد ہے۔ ہم پر امید ہیں انشاء اللہ ہمارا مسئلہ میڈم کی کوششوں کے نتیجے میں جلد حل ہو جاے گا۔
ڈپٹی سپیکر میڈم ثریا نے کہا ۔ریشن کے عوام اپنے جائز مطالبات کے حصول کے خاطر دو مہینے سے احتجاج میں بیٹھے ہیں۔ میں ان کو سلام پیش کرتی ہوں۔ میں ریشن کے عوام کو اج خوشخبری کے ساتھ مبارک باد دینے ائی ہوں آپ کا جائز مطالبہ نوے فیصد حل ہو چکا ہے۔ اب مزید احتجاج کرنے کی ضرورت نہیں۔ وزیر اعلی خیبر پختون خواہ کی خصوصی ہدایت پر انشاء اللہ جلد مکمل طور پرمسئلہ حل ہو جائے گا۔ اس کے بعد
پاور کمیٹی ریشن نے اس پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنا احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا ۔