Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

ایون کے عوام نے 22 دسمبر کو کالاش فیسٹول چتر مس کے موقع پر مکمل طور پر روڈ بلاک کرنےکا فیصلہ کیا ہے

چترال ( محکم الدین ) ضلعی انتظامیہ لوئر چترال کی طرف سے عوام ایون کے ساتھ وعدہ خلافی کے بعد ایون کالاش ویلیز روڈ کی تعمیر کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے ۔ اور ایون کے عوام نے 22 دسمبر کو کالاش فیسٹول چتر مس کے موقع پر مکمل طور پر روڈ بلاک کرنےکا فیصلہ کیا ہے ۔ جمعہ کے روز علاقہ ایون کے مین بازار میں روڈ بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ جس میں وی سی چیرمینان وجیہ الدین ، محمد رحمن ، حریر شاہ ، مولانا شیر محمد نے معروف سماجی شخصیت محمد علی خان کی زیر صدارت جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ انتظامیہ نے ایک مہینہ عوام ایون کا وقت ضائع کیا ۔ اور وعدے کے باوجود ایک مسئلہ بھی حل نہیں کیا ۔ جس پر مجبورا عوام ایون کو میدان میں اترنا پڑا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اب کے بار انتظامیہ کی کسی بات پر اعتبار نہیں کیا جائے گا ۔ اور 22 دسمبر کے روز مکمل طور پر ایون میں روڈ بلاک کیا جائے گا ۔ اور کسی آفیسر ،سیاح کو گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر ہوگی ۔ انہوں نے زیر تعمیر کالاش ویلیز روڈ کی زمینات دوبارہ کاشت کرنے کا بھی فیصلہ کیا ۔ انہوں نے کہا ، کہ یو سی ایون سیاحت کے علاوہ جنگلات ،جنگلاتی وسائل ، اخروٹ ، لوبیا ،چلغوزہ کی کروڑوں روپے آمدنی والا علاقہ ہے ۔ لیکن اس کی سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں ۔ مستہزاد یہ کہ ایون کالاش ویلیز روڈ کی تعمیر شروع کرنے کے بعد دوبارہ بند کر دیا گیا ہے ۔ اور مشینریز تک سائٹ سے اٹھالئے گئے ہیں ۔ اس کامطلب یہ ہے ۔ کہ حکومت اس علاقے کے مسائل پر توجہ نہیں دے رہی ۔ جس کی بنا پر احتجاج کے علاوہ عوام ایون کے پاس کوئی راستہ نہیں ہے ۔ انہوں نے ایون گرلز کالج ، ایون واٹر سپلائی سکیم اور دیگر مسائل میں بھی حکومتی عدم دلچسپی پر افسوس کا اظہار کیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button