Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

شالی وادی آرکاری میں AKAHP کی طرف سے پینے کے صاف پانی کے منصوبے کی تکمیل کے بعد افتتاحی تقریب

آرکاری (نمائند) آغاخان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ پاکستان کی جانب سے گاؤں شالی وادی آرکاری کے لئے تیار شدہ صاف پانی کی فراہمی کا مکمل ہوگیا ہے سپلائی شروع ہونے کے بعد آج منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آر پی ایم ولی محمد خان نے کہا کہ آغاخان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ پاکستان انسانی زندگیوں میں بہتری لانے کے اپنے مشن اور وژن پر عمل درآمد کرتے ہوئے آج شالی گاؤں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ مکمل کرچکا ہے۔ یہ قلیل مدت میں تیار کیا گیا پورے چترال میں سب سے بڑا منصوبہ ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل میں جہاں آغا خان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ پاکستان اور ادارے کے اسٹاف کا کردار شاندار رہا ہے وہیں علاقے کے عوام کا کردار سب سے اہم اور قابل تحسین ہے۔ جس کے لئے ہم ان کے مشکور ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آغا خان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ بنیادی انسانی ضروریات کی فراہمی کا مشن آگے بھی جاری رکھے گا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پریذیڈنٹ ریجنل کونسل ظفر احمد نے کہا کہ کمیونٹی اور ادارے جب تک مل کر کام کریں گے ہمیں ترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔آغاخان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ پاکستان چترال کی ترقی میں جو کردار ادا کررہا ہے اس کے ہم ان کے انتہائی مشکور ہیں۔ہم امید رکھتے ہیں کہ چترال کی ترقی میں ان کا کردار جاری رہے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر آغاخان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ چترال محمد افضل نے کہا کہ جب تک آپ لوگوں کا اتفاق برقرار رہے گا اور رضاکارانہ خدمت کے جذبے سے کام کرتے رہیں گے آپ کا علاقے کے مسائل حل ہوتے رہیں گے۔ تقریب میں پریذیڈنٹ لوکل کونسل آرکاری، سیکریٹری لوکل کونسل آرکاری اور علاقے کے عوام کے ساتھ بڑی تعداد میں مہمانوں نے بھی شرکت کی اور چترال کی ترقی میں آغاخان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ پاکستان کے کردار کو سراہا۔�

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button