Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

کالاش ویلیز کے جنگلات کو محفوظ کرنے کیلئے انگھیٹی اور گیزر کی فراہمی اچھا اقدام ہے ، محکمہ فارسٹ ایون کے جنگلات کوبھی بچانے کی فکرے ۔ رحمت الہی

چترال ( محکم الدین ) سابق ممبر ضلع کونسل چترال اور ایون کے معروف سیاسی و سماجی شخصیت رحمت الہی نےکہاہے۔ کہ محکمہ فارسٹب کی طرف سے جنگلات کی حفاظت کی خاطر جلانےکی لکڑی کی محدود پیمانےپر استعمال کیلئے اسٹیل کی انگھیٹی اور گرم پانی کےگیزر کی بمبوریت اور بریر وادی میں تقسیم انتہائی مثبت قدم ہے۔ جو دیر آید درست آید کے مصداق قابل تعریف ہے ۔ تاہم اس سیاحتی علاقے کے گیٹ وے پر ایون سنجریت اور ایون ڈوک کے جنگلات بھی اس یونین کونسل کے جنگلات میں شامل ہیں ۔ جن پر عوام کی طرف سے غیر معمولی دباو ہے۔ جن کی حفاظت بھی اتنی ہی اہم ہے ۔ جتنی کالاش وادیوں کے جنگلات اہمیت کی حامل ہیں ۔ اس لئے ایون کے دیہات میں بھی انگھیٹی اور گیزرکی تقسیم کو ممکن بنایا جائے ۔ تاکہ سنجریت اور ایون ڈوک کے معروف قدرتی جنگلات کی حفاظت کی جا سکے۔
انہوں نے کہا ۔ کہ ان جنگلات پر دباو کم کرنے کیلئے نومبر تا مارچ پانچ مہینوں کیلئے سلنڈرگیس کی خصوصی رعایت پر فراہمی بھی محکمہ جنگلات کی طرف سے مستحسن اقدام ہوگا ۔
رحمت الہی نے کہا ۔ کہ چلغوزہ اس علاقے کی سب سے بڑی جنگلاتی آمدنی ہے۔ تاہم اس کو اتارنےکا طریقہ کار اور وقت سے متعلق معلومات و تربیت اور سامان نہ ہونےکے باعث جنگلات کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے ۔ اس لئے چلغوزہ اتارنے کے وقت کا تعین کرکے عملدرآمد کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ سامان فراہم کئے جائیں ۔ تاکہ جنگلات کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button