Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

روئی گرم چشمہ میں آغاخان ایجنسی فار ہیبیٹات (AKAH) کا میگا پرو جیکٹ 25 GABION CHECK DAM ڈیٹ لائن سے پہلے مکمل

رپورٹ فخرالدین یدغا روئی گرم چشمہ( گذشتہ روزو روئی گرم چشمہ میں آغاخان ایجنسی فار ہیبیٹات(AKAH) کی اپنی نوعیت کا ایک میگا پروجیکٹ جس کا تخمینہ لاگت 7112000/ ہے ۔ Gabion Check dam کا افتتاح کیا گیا تھا۔ پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا،اس کےبعد میران شاہ نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور پروگرام کےاعراض و مقاصد بیان کیے۔ انہوں نے اہلیان روئی کی ناقابلِ فراموش خدمات پر روشنی ڈالی۔افتتاحی تقریب میں آغاخان ایجنسی فار ہیبیٹات(AKAH) کے RPM ولی محمد یفتالی ا پنی پوری پروفشنل ٹیم کی ہمراہ جس میں جیولو جسٹ اکاہ ناصرالدین،سائڈانجیئنر اکاہ لطیف اور عمران علی خان اکاہ کی سینئر سوشل organizer شاہدہ ، AKAH کے ڈائریکٹر زمحمد آفضل اور شکیلہ انجم، آغاخان ریجنل کونسل چترال لوئیر کے آنریری سکریٹری سید ولی، آغاخان لوکل کونسل پرابیگ کے صدر محی الدین سابق صدر مہمور مراد ، آنریری سکریٹری اعجاز پروگرم افیسر فرحت خاں ،VC چیرمین علاوالدین حیدری، علاقے کی معتبرات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام کے دوران تنظیم صدر منیجر کی جانب سے مہمانوں کو چھوٹے تحائف پیش کیے گئے۔ ۔ ا س پروجیکٹ کی جیولوجیکل سروے اورFeasibility رپورٹ تیار کرنے میں جیولوجسٹ NESPAK کنسلٹنت حافظالرحمن، جیولوجسٹ اکاہ ناصرالدین کی خدمات حاصل کی گئی ۔ا س پروجیکٹ کا بنیادی مقصد علاقے روئی کو Flash flood اور دیگرے قدرتی افات سے بچانا تھا۔کیونکہ روئی نالے کا خاص Direction نہ ہونے کی وجہ کبھی فلش فلاڈ کا رخ شرقا اور غربا ہوتا تھا۔ جس وجہ سے پورا گاوں سلاب کی زد میں اتا ہے۔ سیلاب انے کے بعد ہمسائیوں زمینات کا جو تنازعہ کا مسلہ ہوا کرتا تھا وہ بھی ہمیشہ کے لیے حل ہو گیا۔ چونکہ RPM AKAH ولی محمد کا اہلیان لٹکوہ کے ساتھ پہلے سے دلی لگاو تھا ۔ اس کا منہ بولتا ثبوت RPM کا عہدہ سنبھالتے ہی پہلا میگا پروجیکٹ روئی گرم چشمہ میں رکھا ۔ جس کے لیے ہم اہلیان روئی تہ دل سے RPM اکاہ ولی محمد صاحب مشکور ہیں۔ کہ اہلیان رو ئی کی دیرینہ مطالبہ کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے حل کر دیا۔ جیسا کہ سب کو بخوبی علم ہے کہ علاقے روئی یکم اگست 2013 کی درمیانی رات طوفانی بارشوں اور سیلاب انے کی وجہ سے 13 گھرانے مکمل تباہ جبکہ 3 گھرانے،ایک مسجد، گورنمنٹ پرائمری سکول روئی،آغاخان سکول روئی کو جزوی نقصان گندم اور آلو کی تیار فصلین ، کئی مویشی خانے 6 آبپاشی کی نہرین ،لنک روڈ، پھل دار اور غیر پھدار درختین مکمل طور پر تباہ ہو چکے تھے۔ ، جبکہ لنک روڈ ،نہرین اور پائپ لائنوںکو آغاخان لوکل کونسل کی ریکوسٹ پرگرم چشمہ کے عوام نے اپنی مدد کےتحت ایمرجنسی بنیاد وں پر بحال کر لیے تھے۔ جبکہ ایمرجنسی ریلیف بھی آغاخان ایجنسی فار ہیبیٹات(AKAH)چترال اور ڈپٹی کمشنر ہدایات کی روشنی میں اس وقت کےاسسٹنٹ کمشنر ریونیو محترم سید مظہر علی شاہ اور عبدولاکرام نے بھی بڑھ چڑھ اہلیان روئی کی مدد کی۔اس کے بعد اہلیان روئی نے Long Term strategies کے لیے گاوں سطح پر ایک کمیٹی تشکیل دی جو سلاب برد زمینات کی بحالی اور مستقبل میں Flash flood کی تباہی سے بچانے کے لیے حکومتی اور AKDN کے اداروں کے ساتھ رابط قائم کریں۔ کمیٹی نے ذیل اقدامات کیں۔
1۔ کمیٹی نے حکام بالا کے کافی گفت و شنید کے بعد روئی نالا میں مویشوں کی آذاد چرائی پر مکمل پابندی عائد کر دی جو اب تک قائم ہے۔
2۔ کمیٹی نے Long &Short Term strategies کی بنیاد پر لنک روڈ، نہروں کی مستقل بحالی اور روئی نالہ میں چیک ڈیم کی منظوری کے لیے قراداد بنا کر حکومتی اداروں اور AKDN کے ذیلی ادارے خاص کر آغاخان ایجنسی فار ہیبیٹات(AKAH)اور AKRSP چترال کے پاس جمع کر چکے تھے۔11 سال گزرنے کے بعد دیر آیا درست آیا
جنہوں نے گاؤں کے نوجوانوں کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر کامیابی حاصل کرنے اور اپنی کمیونٹی کی خدمت کرنے کے قابل بنایا ہے۔ خاص کر رحمت علی سابق ممبر جنرل ویلج کونسل پرابیگ روئی اور حسام الدین ممبر ےیوتھ ویلج کونسل پرابیگ روئی اور اس کے ساتھ لیبرز کی ناقابل فراموش خدمات کو ہمیشہ کے لیے یاد رکھا جائے گا۔چونکہ اس پروجیکٹ کا سورس تقریبا 14000فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔ اتنی بلندی پر سیمنٹ ،J-WIRE اور دیگرے ضروری میٹریل پیٹھ پر لاد کر پہنچانا ایک چیلنج سے کم نہیں تھا۔جس کو اہلیان روئی نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیاب بنایا۔اس طرح یہ پروجیکٹ 24 دسمبر 2024 کو مکمل کر کے آغاخان ایجنسی فار ہیبیٹات (AKAH) کو hand over کیا گیا۔ اخر میں ایک مرتبہ پھر اہلیان روئی آغاخان ایجنسی فار ہیبیٹات(AKAH) چترال کے RMP ولی محمد یفتالی صاحب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button