Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

نداپاکستان کے زیراہتمام (پی پی اے ایف)کی مالی معاونت سے دروش میں صنفی بنیاد پر تشدد کی روک تھام کے موضوع پرتین روزہ تربیتی ورکشاپ

چترال(ڈیلی چترال نیوز)نداپاکستان کے زیراہتمام پاکستان پاورٹی ایلیوئیشن فنڈ (پی پی اے ایف)کی مالی معاونت سے دروش میں صنفی بنیاد پر تشدد (GBV) کی روک تھام کے لیے رویے میں تبدیلی کی مداخلت اور سرکاری عملے کی بیداری میں اضافہ کے موضوع پرتین روزہ تربیتی ورکشاپ کاانعقادکیاگیا۔جس میں محکمہ ایجوکیشن ،پولیس،صحت،ریسکیو1122اوردوسرے محکموں کے درجنوں نمائندوں نے شرکت کی ۔افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر دروش ڈاکٹرمحمدعلی ،اختتامی تقریب کے مہمان خاص پراجیکٹ منیجرنداپاکستان انواربیگ ،پروگرام سہولت کارشبنم ناصر،ایس ایچ اوتھانہ دورش عدیل احمد بیگ اوردوسروں نے کہاکہ صنفی بنیاد پر تشدد صرف خواتین کا مسئلہ نہیں بلکہ انسانی حقوق کا مسئلہ ہے۔ مشترکہ کوششوں سے ہم متاثرین کو بااختیار بنا سکتے ہیں، مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لا سکتے ہیں اور پائیدار تبدیلی لا سکتے ہیں۔خواتین کو بااختیار بنانا معاشرے کی بنیاد کو مضبوط کرنا ہے۔ عوامی و نجی شراکت داری اور کمیونٹی کی شمولیت کے ذریعے ہم ایسا محفوظ ماحول دینے کی کوشش کر رہے ہیں جہاں خواتین خوف کے بغیر ترقی کر سکیں۔انہوں نے کہاکہ موجودہ وقت میں صنفی بنیادوں پرروا رکھے جانے والے برے سلوک کے حوالے سے سماج کی خاموشی پر سوالیہ نشان ہیں۔ ماضی کی نسبت خواتین کی معاشی خود مختاری میں اضافہ ہوا ہے اور وہ ہر شعبے میں خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ پھر ایسے کیا اسباب ہیں کہ خواتین کی معاشی خودمختاری بھی تشدد کے واقعات میں کمی نہیں لا سکی؟اس سے یہی ظاہر ہوتا ہے کہ صنفی تشدد کے تدارک کے لیے خواتین کو معاشی لحاظ سے خود مختار بنانے کے ساتھ ساتھ اُس ذہنیت کو بھی تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ اس طرح کے تربیتی ورکشاپ سے معاشرے میں صنفی بنیاد پر تشدد اور عدم مساوات کو برقرار رکھنے والی رکاوٹوں کو توڑنے کے لیے منتخب نمائندوں،سرکاری اورغیرسرکاری اداروں کے زمہ داروں کوآگاہی دیتے ہیں تاکہ نسلی، ثقافتی،علاقائی رکاوٹوں کودورکرکے صنفی عدم مساوات میں حصہ ڈال سکیں ۔انہوں نے کہاکہ خواتین کی خودمختاری کو صحیح معنوں میں حقیقت کا روپ اس وقت ملے گا جب خواتین کے حوالے سے معاشرے کے رویوں میں تبدیلی آئے گی، ان کے ساتھ باقاعدہ ادب واحترام پر مبنی، باوقار سلوک کیا جائے گا، اور ان کے ہر معاملے میں انصاف اور برابری سے کام لیا جائے گا۔سہ روزہ تربیتی ورکشاپ کے انعقاد پرشرکاء ورکشاپ نے ندا پاکستان اورپی پی اے ایف کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ اس ورکشاپ سے راویوں میں تبدیلی اورصنفی تشددکے روک تھام کے حل کر نے کیلئے ایک جامع حکمت عملی کے بارے میں مکالمہ اور تبادلہ خیال کا موقع ملا۔ انہوں نے مطالبہ کیاہے کہ اس طرح کے آگاہی ورکشاپس باربار انعقادکرنے کی ضرورت ہے ۔تاکہ معاشرے میں ہونے والے ناانصافیوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے مکمل تربیت حاصل کرسکیں ۔تقریب کے اختتام پر شرکاء میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے گئے۔




Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button