لواری اپروچ روڈ ٹریفک کے لئے چترال سائڈ میں مکمل طور پر بحال ہے۔سنو چین لگا کر ٹریفک کی روانی جاری ہے
چترال(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنرلوئرچترال کے دفترسے جاری کردہ اعلانیے کے مطابق لواری ٹنل اور مضافات میں موسم ابر الود ہے.وقفے وقفے سے برفباری/بارش ہورہی ہے۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق 16 انچ تک برف پڑ چکی ہے۔ لواری اپروچ روڈ ٹریفک کے لئے چترال سائڈ میں مکمل طور پر بحال ہے۔سنو چین لگا کر ٹریفک کی روانی جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محسن اقبال کی ہدایات پر محکمہ این ایچ اے کی مشینری سٹینڈ بائی پہ ہیں۔ تمام ادارے الرٹ کر دیۓ گۓ ہیں۔
ڈرائیورز حضرات سے گزارش کی جاتی ہے کہ ممکنہ پھسلن اور حادثات سے بچنے کیلۓ سنو چین کا استعمال یقینی بنائیں۔ موسم اور رسائی سڑکوں سے متعلق مکمل معلومات حاصل کر کے سفرکریں۔ خراب موسم میں خصوصاً صبح اور رات کے اوقات میں سفر کرنے سے گریز کریں۔ سفر کے دوران اپنے پاس گرم کپڑے اور کھانے پینے کی اشیاء ضرور رکھیں تا کہ بوقت ضرورت کام آئے۔
کسی بھی ہنگامی صورتحال میں کنٹرول روم ڈی سی افس 0943412519۔
ڈی سی کنٹرول روم نمبر اپر دیر۔ 0944880104 .
ڈی سی میڈیا سیل لوئر چترال واٹس ایپ نمبر۔ 03085832947۔
اور پولیس ایمرجنسی نمبر 15 پر رابطہ کریں۔