Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

سیکورس اسلامک فرانس(ایس آئی ایف) اوروالڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) کے اشتراک سے Living Indus Oasis پروجیکٹ کے تحت اہم اسٹیک ہولڈرز میٹنگ کی میزبانی کی

چترال ( نامہ نگار) سیکورس اسلامک فرانس(ایس آئی ایف) نے گذشتہ روز ڈی سی کے کانفرنس روم میں ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) کے اشتراک سے Living Indus Oasis پروجیکٹ کے تحت اہم اسٹیک ہولڈرز میٹنگ کی میزبانی کی۔ ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محسن اقبال کی زیرصدارت میٹنگ میں قابل ذکر شرکاء نے شرکت کی جن میں اے ڈی سی ریلیف شہزاد احمد، لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان اور این جی اوز کے نمائندے شامل تھے۔ ڈبلیو ایف پی کے پروجیکٹ مینیجر عرفان اللہ نے تمام حاضرین کا پرتپاک خیرمقدم کیا جبکہ چترال کے پراجیکٹ مینیجر اویس احمد نے شرکاء کو ضلع میں ایس آئی ایف کی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ سپورٹ پراجیکٹ کے ٹیم لیڈر مصطفیز نے چترال میں پراجیکٹ کی پیش رفت کے بارے میں اپ ڈیٹ فراہم کیا اور ڈپٹی کمشنر نے ایس اءی ایف کی شاندار مداخلتوں کو سراہا اور مستقبل میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button