ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) لویر چترال شہزاد احمد کاسول ڈیفنس ڈیپارٹمنٹ کا دورہ
چترال (نامہ نگار)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) لویر چترال شہزاد احمد نے جمعرات کے روز سول ڈیفنس ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا اور اسٹاف کے ساتھ تفصیلی نشست کرکے سال 2025 ء کے لئے تنظیم شہری دفاع کو مزید فعال کرنے، رضاکاروں کی فعالیت کو یقینی بنانے سمیت ان کی جدید تربیت کے حوالے سے حکمت عملی کا تفصیل سے جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر اور سول ڈیفنس کنٹرولر لویر چترال محسن اقبال کی ہدایت پر اس نشست میں سول ڈیفنس افیسر لویر چترال اسماعیل جان نے ایڈیشنل ڈی سی (ریلیف) کو سول ڈیفنس آرگنائزیشن کی مقامی دفتر کی کارکردگی اور درپیش چندمسائل سے بھی آگاہ کیا جبکہ جدید آلات کی فراہمی پر بھی گفتگو ہوئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی کرائی اور سول ڈیفنس افسر کو ہدایت کی کہ وہ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے ساتھ رابطے میں رہے۔ انہوں نے کہاکہ سول ڈیفنس کا محکمہ 1950ء کے عشرے سے ہنگامی حالات میں قوم کی خدمت میں مصروف عمل رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس تنظیم نے ملک میں پہلی بار وولنٹریزم کے جذبے کو پروان چڑہائی اور ملک کے گوشے گوشے میں رضاکاروں کو انسانیت کی بے لوث خدمت کے جذبے سے سرشار کیا۔ انہوں نے کہاکہ جدید دور میں اس محکمے کی اہمیت اور بھی بڑھ گئی ہے اور اسے فعال بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ ا جائے گا۔