Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چترال اسٹوڈنٹس ایسوسیشن خیبرپختونخواہ کے زیرِ اہتمام سپورٹس گالا کا اہتمام کیا گیا جس کے فٹ بال کا فائنل کھیلا گیا،فائنل ٹرافی Northnext کی ٹیم نے اپنے نام کرلی

چترال اسٹوڈنٹس ایسوسیشن خیبرپختونخواہ کے زیرِ اہتمام سپورٹس گالا کا اہتمام کیا گیا جس کے فٹ بال کا فائنل کھیلا گیا۔ ایک شاندار فائنل میچ کے بعد Northnext کی ٹیم نے فائنل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئے۔ آج کے مہمانِ خصوصی پروفیسر عدنان خان یوسفزئی (اونر آلشہامہ میڈیکل انسٹیٹیوٹ) اور چترال اسٹوڈنٹس ایسوسیشن کے سابقہ صدر خلیق داد صدر محفل تھے۔ مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافی تقسیم کی اور انتظامیہ ، ونر اور رنر اپ کے لئے نقد انعامات کا اعلان کیا۔ ایک بہترین ایونٹ آرگنائز کرنے پر SCA کے صدر علی اکبر ، سپورٹس سیکرٹری سجاد احمد اور تمام کیبنٹ ممبرز خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button