Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

ضلع لوئر چترال میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز ، ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محسن اقبال کی زیرصدارت جائزہ اجلاس، بچوں کو پولیو قطرے پلا کر مہم شروع

چترال ( نیوز ) ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محسن اقبال کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کا ایک غیر معمولی اجلاس ان کے آفس میں منعقد ہوا ،جس میں انتظامیہ ، محکمہ صحت کے اور متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر بچوں کو قطرے پلا کر مہم کا آغار کیا گیا ۔
محکمہ صحت چترال کی جانب سے پولیو کنٹرول، آئندہ مہم 3 سے 7 فروری 2025 کے لیے تیاریوں ، اہداف اور ایس او پیز کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی گئ. ڈپٹی کمشنر نے اس بات پر زور دیا کہ شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں پولیو ٹیمز کی پہنچ، سٹاف کی حاضری، مارننگ اسمبلی میں شرکت، فنگر مارکنگ اور ڈور مارکنگ درست طریقے سے یقینی بنانے, ٹرانزٹ ٹیمز کی مانیٹرنگ، فکسڈ سینٹرز پر ٹیمز کی موجودگی، ٹیمز کوسکیورٹی کی فراہمی، بچوں کی ویکسینیشن، شہریوں میں پولیو سے متعلق آگاہی یقینی بنائی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے مہم کو کامیاب بنانے کے حوالے سے اداروں کو ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی ہدایات دیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button