تازہ ترین
یونیورسٹی آف چترال میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا

چترال (نامہ نگار)5 فروری کو یونیورسٹی آف چترال نے یوم یکجہتی کشمیر انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا۔ کیمپس کو بینرز سے مزین کیا گیا تھا جس میں کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کو اجاگر کیا گیا تھا۔ واک کا اہتمام کیا گیا اور شرکاء نے کشمیریوں کے حق میں نعرے لگائے۔
اس دن کا اختتام اس اجتماعی عہد کے ساتھ ہوا کہ کشمیریوں کے حقوق کی وکالت جاری رکھیں گے اور بھارتی فوج کے ظالمانہ قبضے سے انصاف، وقار اور آزادی کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔