دریائے یارخون کے سنگھم میں واقع 11کلومیٹر طویل اور دو کلومیٹر عریض سطح بے آب وگیا ہ بیابان اس سال اپریل کے پہلے ہفتے میں جنگل میں منگل کا سماں ہوگا

چترال (نمائندہ ) دریائے یارخون کے سنگھم میں واقع 11کلومیٹر طویل اور دو کلومیٹر عریض سطح بے آب وگیا ہ بیابان اس سال اپریل کے پہلے ہفتے میں جنگل میں منگل کا سماں ہوگا جہاں جشن کاغ لشٹ انتہائی جوش وخروش سے مناکر رنگینیاں بکھیرنے کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔ جشن کا غ لشٹ کمیٹی کے چیرمین شہزادہ سکندر الملک کے زیر صدارت بونی میں منعقد ہ اجلاس میں اس بات کا عزم کیا گیاکہ کئی صدیوں سے منائی جانے والی اس جشن میں کھیلوں اور دوسرے سرگرمیوں کے ذریعے کھو تہذیب وثقافت کو اجاگر کرنے اوراسے جشن شندور کا ہم پلہ بناکر ملک بھر سے سیاحوں کے لئے یہاں کشش پیدا کیا جائے گا۔ جشن کا آعاز عیدالفطر کے فوری بعد ہوگا جس میں پولو کے ساتھ ساتھ تمام کھیلوں کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس سال موسم سرما کے دوران بارش اور برفباری ذیادہ ہونے کی وجہ سے کاغ لشٹ کا سطح مرتفع انتہائی دلفریب اور حسین منظر پیش کررہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔