تازہ ترین

اپر چترال میں ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے ورکشاپ کا انعقاد

چترال(شہزادہ احمدشہزاد) آغا خان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ پاکستان اور INTEGRATION کے زیر اہتمام اپر چترال میں Climate Change Adaptation Plan پر مشاورتی ورکشاپ منعقد ہوئی۔ اس ورکشاپ میں انتظامی اداروں، AKDN اور دیگر تنظیموں کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ورکشاپ کا مقصد ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے ایک جامع منصوبہ تیار کرنا تھا، جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی آراء کو شامل کیا جائے۔ ایریا انچارج اپر چترال، محترمہ نیت بی بی، نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور موسمیاتی تبدیلی کے خلاف بروقت اقدامات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے BRAVE پروجیکٹ کے ذریعے اپر چترال میں کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔

محمد اسماعیل، ٹیم لیڈ INTEGRATION، نے منصوبے کے خدوخال اور اس کی تیاری کے مراحل پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ورکشاپ کے اختتام پر گروپ ورک کے ذریعے شرکاء نے اپنی تجاویز پیش کیں تاکہ ایک مؤثر اور قابلِ عمل منصوبہ بنایا جا سکے۔آخر میں آغا خان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ پاکستان کی جانب سے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button