Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

گزشتہ دنوں پشاور سے چترال آنے والی گاڑیوں کو کئی گھنٹوں تک لواری ٹنل کے دیر سائیڈ پر بلاوجہ روکے رکھنے پر مسافروں نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے خلاف احتجاج

چترال (نمائندہ ) گزشتہ دنوں پشاور سے چترال آنے والی گاڑیوں کو کئی گھنٹوں تک لواری ٹنل کے دیر سائیڈ پر بلاوجہ روکے رکھنے پر مسافروں نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے خلاف احتجاج کیا اور اسے ظالمانہ قدم قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان سے اس معاملے کا سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ چترال پہنچنے کے بعد احتجاج کی قیادت کرنے والے معروف سماجی کارکن صفدرعلی کاش نے میڈیا کو بتایاکہ این ایچ اے کی طرف سے ٹنل کو دونوں طرف ٹریفک کے لئے بند کرنا انتہائی ذیادتی ہے جبکہ گاڑیوں کو کئی مدت تک روک کر کانوائے کی صورت میں ٹنل کے اندر چھوڑنے پر زہریلی گیس بڑی مقدار میں جمع ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسافروں میں خواتین، بیماراور بچے بھی شامل ہوتے ہیں جن کو اس سردی میں روکنا ظلم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button