تازہ ترین

آغاخان ایجنسی فارہیبٹاٹ چترال کے زیراہتمامPATRIP فاؤنڈیشن کی مالی معاونت سے جتورگرم چشمہ میں ورلڈ واٹر ڈے "منایاگیا

چترال(ڈیلی چترال نیوز)آغاخان ایجنسی فارہیبٹاٹ چترال کے زیراہتمامPATRIP فاؤنڈیشن کی مالی معاونت سے جتورگرم چشمہ میں ورلڈ واٹر ڈے "منایاگیا۔اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں میں پانی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ صاف پانی ہر انسان کا بنیادی حق ہے اور ا س لئے اس سے ہر ممکن فائدہ اٹھانا چاہیے تا کہ غریب سے غریب تر افراد تک یہ سہولت بہم پہنچائی جاسکے۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ پینے کا صاف پانی ہر فرد تک پہنچانا بے حد ضروری ہے۔ اسی لئے ہر سال 22 مارچ کو عالمی یوم آب منایا جاتا ہے
سمینارسے خطاب کرتے ہوئے منیجر ایمزجنسی مینجمنٹ اکاہ چترال جاویداحمد،منیجر کمیونٹی انگچمنٹ عمادالدین ،پریذیڈنٹ نامدارلوکل کونسل گرم چشمہ جمیل احمد،معراج الدین ،سیدنثارعلی ،امیرہزار،دولہ خان اوردوسروں نے کہاکہ عالمی یومِ آب منانے کا مقصد پانی کی اہمیت اور اسے محفوظ بنانے کے حوالے سے عوام الناس میں شعور اجاگر کرنا ہے، آغاخان ایجنسی فارہیبٹاٹ چترال کے طول وعرض میں پانی کی قلت، آلودہ پانی اور اُس سے ہونے والے نقصانات کے پیش نظر آگاہی مہم کے ساتھ ساتھ پسماندہ اوردورافتادہ علاقوں کی ضرورت کے مطابق پینے کے صاف پانی کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ابھی تک 200سے زائدمقامات پرواٹرسپلائی اسکیم مکمل کرکے کمیونٹی کوحوالے کیے ہیں۔ لہٰذا ہمیں احتیاط کے ساتھ پانی استعمال کرنا چاہیے اور اسے ضائع نہیں کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ دنیابھرمیں رنگ بکھیرتی زندگی، زراعت، صنعت اور معیشت کے تمام شعبہ جات کا پہیہ پانی کی مرہون منت رواں دواں ہے اور یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ پاکستان زرعی و معدنی نعمتوں کے ساتھ ساتھ بہترین آبی وسائل سے بھی مالا ہے مگر تشویشناک بات یہ ہے کہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں زیر زمین آبی ذخائر کم ہورہے ہیں اور اس حوالے سے ماہرین سر جوڑے بیٹھے ہیں۔
مقریرین نے کہاکہ گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے اپراورلوئرچترال میں گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں جن کے باعث پانی کی صورتحال خراب ہوئی ہے۔ گلیشیئرز کا پانی ہر سال سیلاب کی صورت میں ہمارے لیے عذاب بن جاتا ہے۔چترال میں 542گلیشیرزموجودہیں جن میں33گلیشیرکے اُوپرتالاب بن چکاہے کو خطرے کی گھنٹی بجارہی ہیں۔ پانی کے مسائل حل کرنے کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ موسمیاتی تبدیلی،عالمی درجہ حرارت میں اضافے کے منفی اثرات کم کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائی۔موسموں کے اثرات سے عوام کومحفوظ رکھنے کیلئے شجرکاری مہم کی اشد ضرورت ہے ۔
سمینار میں اکاہ کے پانی کے شعبے سے وابستہ ماہرین سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات اورسکول کے بچوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔ اس موقع پرسکول کے بچوں سے پانی کی اہمیت اور اس کو محفوظ کرنے کے حوال سے سوال جواب سیشن کاانعقاد کیاپہلے جواب دینے والے طلباء وطالبا ت کومختلف گفٹ سے نوازا گیا<img

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button