جی یو آئی لوئر چترال، کامیاب انٹراپارٹی انتخابات کے بعد کابینہ سازی کا مرحلہ مکمل

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال ) جی یو آئی لوئر چترال کے انٹراپارٹی انتخابات کا مرحلہ مورخہ 12 جون 2025 کو مکمل ہوگئے تھے جس میں مولانا عبدالشکور ضلعی امیر اور مولانا محمد الیاس جنرل سیکریٹری کا انتخاب جیت گئے تھے۔ پارٹی پالیسی کے مطابق نئے منتحب ہونے والے ضلعی امیر جماعت اور جنرل سیکریٹری نے باہمی مشاورت کے بعد آج کابینہ سازی کا مرحلہ بھی مکمل کرلیا ہے۔ جس کے مطابق نائب امراء میں مولانا محمود الحسن ، دروش، مولانا انعام الحق ، نگر، مولانا قاری عبدالحی ، پرئیت اور ریٹائرڈ صوبیدار میجر عبدالصمد ، چمرکن۔ ناظم عمومی کے عہدے پر قاضی محمد الیاس ، اوغوچ۔ نائب نظماء کے عہدوں پر حاجی شیر محمد ، شیشی کوہ، مولانا عبدالصادق صاحب، بنیسار، ارباب مسیح الملک، جغور اور حافظ شفیع اللہ، دروش۔ سیکریٹری اطلاعات کے عہدے پر نصرت الہی، لوٹ کوہ۔ ناظم مالیات کے عہدے پر حافظ منیر احمد ، بمبوریت اور سالار کے عہدے پر عبدالمجید صاحب، ارندو کا انتخاب کیا گیا ہے۔
نیز سرپرست اعلی کے عہدے پر مولانا قاری عبدالرحمن قریشی ، سابق امیر جمعیت علماء اسلام ضلع چترال اور سرپرست کے عہدوں پر مولانا عبدالرحمن، شیخ الحدیث مولاناحسین احمد ، قاری جمال عبدالناصر، مولانا امین احمد نقشبندی اور قاری گل فراز نقشبندی کا انتخاب کیا گیا ہے۔
جمعیت علمائے اسلام لوئر چترال کے ضلعی امیر مولانا عبدالشکور اور جنرل سیکریٹری مولانا محمد الیاس نے نئے منتخب ہونے والے کابینہ ممبران کو مبارک باد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے۔ کہ تمام عہدیداران پارٹی پالیسی کے مطابق خدمات انجام دیتے ہوئے چترال کے عوام کی بہترین خدمت کریں گے۔




