جشن شندور 2025؛ چترال آفیسرز پولو ٹیم 17 سال بعد فاتح ٹھری

چترال(نمائندہ)جشن شندور 2025 میں چترال آفیسرز پولو ٹیم نے گلگت آفیسرز پولو ٹیم کو شکست دیکر 17 سال بعد کامیابی حاصل کر لی۔
تفصیلات کے مطابق جشن شندور میں جہاں چترال اے پولو ٹیم نے ناقابل شکست رہنے کا اپنا ریکارڈ برقرار رکھا وہیں چترال آفیسرز پولو ٹیم نے میجر ولید کی قیادت میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گلگت آفیسر ز پولو ٹیم کو شکست دیکر انکے ناقابل شکست رہنے کا خواب چکنا چور کر دیا۔
جشن شندور میں ہر سال چترال اور گلگت کی طرف سے اے، بی ، سی اور ڈی ٹیم کے علاوہ آفیسرز پولو ٹیموں کا بھی مقابلہ ہوتا ہے جس میں پچھلے 17 سالوں سے گلگت کی ٹیم کامیاب ہوتی آرہی تھی تاہم اس سال شندور کے میدان میں چترال آفیسرز پولو ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گلگت آفیسرز پولو ٹیم کو 3 کے مقابلے میں 5 گولوں سے ہر ا کر انکے ناقابل شکست ہونے کا ریکارڈ توڑ دیا اور ٹرافی چترال کے نام کر دیا۔
چترال پولو ٹیم کی قیادت چترال سکاوٹس کے میجر ولید کر رہے تھے ۔



