Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

جے یو آئی لوئر چترال کے نو منتخب ضلعی کابینہ کا پہلا اہم اجلاس بروز اتوار  زیر صدارت ضلعی امیر مولانا عبد الشکور منعقد

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال نیوز))جے یو آئی لوئر چترال کے نو منتخب ضلعی کابینہ کا پہلا اہم اجلاس بروز اتوار  زیر صدارت ضلعی امیر مولانا عبد الشکور منعقد
ہوا۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا قاضی محمد الیاس نے کاروائی کا آغاز کیا، جس میں انہوں نے ایجنڈے اور موجودہ حالات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔اجلاس میں درج ذیل فیصلے کیے گئے :
1- لوئر چترال کے مختلف تحصیلوں کا فوری دورہ کیا جائے گا جس کا شیڈول متفقہ طور پر یہ طے کیا گیا کہ:
: 5 جولائی تحصیل ارندو کا دورہ
:6 جولائی تحصیل دروش کا دورہ
:11 جولائی بروز جمعہ بعد از نماز جمعہ لوٹکوہ کا دورہ
:13 جولائی بروز اتوار تحصیل چترال کا دورہ
2- شعبہ اطلاعات اور مالیاتی نظام کو مزید فعال بنانے جبکہ سیکیورٹی کے شعبے (انصار الاسلام) کو مستحکم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس کے اختتام پر متفقہ طور پر درج ذیل قرار دادیں منظور کی گئیں:
ٹیلی نار کے ناقص سروس پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر بہتری کا مطالبہ کیا گیا۔
حالیہ موسمیاتی تبدیلی اور دریائے چترال میں طغیانی کے باعث متاثرہ علاقوں اور عوام کے نقصانات کا فوری ازالہ کرنے اور متاثرین کو معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا گیا۔
دریائے چترال میں چینیلیزیشن (دریا موڑنے) کے نام پر مبینہ کرپشن کی فوری تحقیقات، آئندہ اس عمل پر مکمل پابندی عائد کرنے اور دریا کے دونوں جانب حفاظتی بند باندھنے کا مطالبہ کیا گیا۔
 لواری ٹنل اپروچ روڈ پر کام شروع کرنے پر وفاقی حکومت کا خیر مقدم کیا گیا۔
خیبر پختونخوا اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشست کے ذریعے چترال کو نمائندگی دینے پر صوبائی و مرکزی قیادت کا شکریہ ادا کیا گیا اور نو منتخب ایم پی اے محترمہ عارفہ بی بی کو مبارک باد پیش کی گئی.
اجلاس کے آخر میں حالیہ ایام میں انتقال کر جانے والے تمام مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے اجتماعی دعائے مغفرت کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button