Skip to content
سلام آباد: (نامہ نگار) سنگین غداری کیس میں ملوث سابق صدر پرویز مشرف کی جائیداد کو ضبط اور بینک اکائونٹس منجمد کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے ۔ عدالت کی جانب سے حکم دیا گیا ہے کہ سابق صدر کی پاکستان میں موجود تمام جائیداد کو فوری طور پر ضبط کر لیا جائے اور ان کے جتنے بھی بینک اکائونٹس ہیں ان کو فوری طور پر منجمد کر دیا جائے ۔ عدالت کا کہنا ہے کہ فیصلے کے خلاف کسی کو اعتراض ہو تو وہ عدالت سے رجوع کرسکتا ہے دوسری جانب پرویز مشرف کے وکیل کا کہنا ہے کہ وہ فیصلے کے خلاف اپیل دائر کریں گے
اگر آپ کو کسی مخصوص خبر کی تلاش ہے تو یہاں نیچے دئے گئے باکس کی مدد سے تلاش کریں