241

23جو لا ئی کو نگر میں گنونی فیسٹول کا انعقادسے کلچر کو فروغ ملے گا۔صدر شیر خان ندری

گلگت( نمائندہ خصو صی ) نگر آرٹس اینڈ کلچر کونسل کے صدر شیر خان ندری نے کہا کہ 23جو لا ئی کو نگر میں گنونی فیسٹول کا انعقادسے کلچر کو فروغ ملے گا اور اس فیسٹول کے کے بعد رات کو میوزیکل شو کا انعقاد بھی کیا جائے گا ۔ گلگت بلتستان کی ثقافت پوری دینا میں ایک منفر د مقام رکھتی ہے اس کی ترویج کے لیئے فنکار اپنے مدد آپ کام کر رہے ہیں حکومتی سطح پہ کو ئی حو صلہ افزا ئی نہ ہو نے کے برابر ہے جس کی ووجہسے فنکار بدل ہو کر اس کلچر سے دور بھاگتے ہیں ۔ کسی بھی قوم کی پہچان اس کا کلچر ہو تا ہے اس کی ترویج کے لیئے حکومتی سطح پہ اقدامات اٹھا نے کی اشد ضرورت ہے ۔ نگر میں ہو نے والے فیسٹول کے انعقاد کے بعد نگر کا علاقے میں سیاحت کے دروازے بھی کھل جا ئینگے اور ہم اپنے تمام آنے والے مہما نوں کو خوش آمدید بھی کہنگے اور ان کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں