تازہ ترین
ایس۔پی۔انوسٹی گیشن محمد شفی شفاء نےملزمان کو عمر قید کی سزاء ہونے پر تفتیشی افسران کو تعریفی اسناد سے نوازا

چترال(نامہ نگار)ایس۔پی۔انوسٹی گیشن محمد شفی شفاء نے اپنے دفتر میں تھانہ کوغوزی میں مقدمہ علت نمبر 113 مورخہ 29/12/2023 زیر دفعہ PPC 302/109/200/201/202/203/34 میں ملوث ملزمان کو بہترین اور پیشہ وارانہ تفتیش کی بنیاد پر معزز عدالت سے عمر قید کی سزاء ہونے پر ایس۔ڈی۔پی ۔او سرکل چترال سجاد حسین اور Oii تھانہ سٹی چترال ایس آئی ابرار احمد کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا ۔اس کے علاوہ تھانہ دروش میں مقدمہ علت نمبر 157 مورخہ 11/08/2025 جرم 452/380/34 PPC میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مبلغ 78 ہزار روپے برامد کرنے پر ات ایس آئی مجیب احمد بیگ اور ایل ایچ سی نور شاہدین کو بھی C-III سرٹیفیکٹ اور نقد انعامات سے نوازا ۔