Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

پی ٹی آئی پارلیمنٹیرئنزصوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 2 کے سابق آمیدوارشہزادہ خالدپرویز دوبارہ پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکی

چترال (ڈیلی چترال نیوز )سابق وفاقی وزیر شہزادہ محی الدین (مرحوم) کے فرزند شہزادہ خالد پرویز پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کو چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی یاد رہے کہ شہزادہ خالد پرویز گزشتہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر پی ٹی آئی پی میں شامل ہو کر صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑا اور بارہ ہزار ووٹ لئے لکین کامیاب نہ ہوسکے آج وہ پیپلز پارٹی کے ضلعی دفتر کے افتتاح کے موقع پر ایک پروقار تقریب میں دوبارہ پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے اس موقعے پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی چھوڑنے پر معافی مانگ کر اپنے پارٹی چھوڑنے کی مجبوری سے پارٹی کارکنوں کو آگاہ کیا اور کہا کہ میں غیر مشروط طور پر پارٹی میں شامل ہو رہا ہوں اور پارٹی کو فعال بنانے کے لیے ایک کارکن کی حیثیت سے کام کروں گا کارکنوں نے اس کے فیصلے کو سراہتے ہوئے ان کو خوش آمدید کہا تقریب کی صدارت پارٹی کے قائم مقام صدر شریف حسین نے کی اس نئے دفتر کے تمام اخراجات پیپلز پارٹی کے سینئر طلحہ محمود نے کیاہے کارکنوں نے پارٹی کے لئے دفتر کا بندوست کرنے اور اخراجات برداشت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے تحصیل صدردرو ش حاجی غازی وردک،شامرادبیگ،سکندرکاٹور،انیس الرحمن شاھنوی،جنرل سیکرٹری ٹاون کابینہ زارمست خان،شہزادہ خالدپرویز ،قاضی عشریت اوردوسروں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی چترال میں کوئی گروپ بندی نہیں ہے تمام پارٹی ورکرزایک پیچ پر ہے چترال کے طول وعرض میں پارٹی کے ناراض کارکنوں کومناکر چترال میں پی پی پی کوبڑی قوت بنائیں۔ شہزادہ خالدپرویزنے پارٹی کے سینئرقیادت اورجیالوں سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے پی پی پی کوچترال میں سب بڑی قوت بنانے کاعہدکیا۔انہوں نے کہاکہ عنقریب دروش میں پارٹی کے مرکزی اورصوبائی قیادت کے لئے ایک اعظیم الشان جلسے کاانعقاد کرکے سینکڑوں خاندانوں کے ساتھ پی پی پی میں باقاعدہ شمولیت کااعلان کریں گے۔انہوں نے مزیدکہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی ہمیشہ چترال کے عوام کے حقوق کے لئے ہروقت آواز بلند کی ہے۔ ہماری سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے۔


Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button