Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

تحصیل کونسل مستوج کے ممبران کے لئے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام/ضلع ناظم نے بھی شرکت کی

چترال (نامہ نگار) سرحد رورل سپورٹ پروگرام کے سی ڈی ایل ڈی پراجیکٹ کی طرف سے تحصیل کونسل مستوج کے ممبران کے لئے سہ روزہ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق SRSPکے سی ڈی ایل ڈی پروگرام نے صوبائی محکمہ بلدیات کی شراکت سے بلدیاتی نمائندگان کے تربیتی پروگرام کے تسلسل کے تحت تحصیل کونسل مستوج کے اراکین کے لئے سہ روزہ تربیتی ورکشا پ کا انعقاد کیا جس میں ویلج کونسل بونی ون اور ویلج کونسل بونی ٹو کے ناظمین اور نائب ناظمین کو خصوصی طور پر شامل کیا گیا ۔ورکشاپ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کے دوران تحصیل ناظم مولانا محمد یوسف نے اس پروگرام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بغیر معلومات اور آگاہی کے کوئی کام صحیح طریقے سے پایہ تکمیل کو نہیں پہنچ سکتی ، گوکہ یہ تربیتی ورکشاپ دیر سے شروع کی گئی ہے مگر اب بھی اس کی افادیت بڑھ کر ہے ۔ ورکشاپ کے دوسرے روز ضلع ناظم حاجی مغفرت شاہ نے خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم نے بلدیاتی نمائندگان کی تربیت کے سلسلے میں محکمہ بلدیات کے ساتھ ملکر کام کرنے پر SRSPکے کردار کی تعریف کرتے ہوئے اسے قابل ستائش قرار دیا۔ انہوں نے بلدیاتی نظام کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد ان اداروں کو مزید اختیارات ملیں گے اور اس کے بعد ذمہ داریوں میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے ممبران پر زور دیتے ہوئے کہاکہ لوکل گورنمنٹ سسٹم کی کامیابی کا تمام تر دارومدار بلدیاتی نمائندگان پر ہے اور انہیں چاہئے کہ وہ بھرپور انداز میں عوام کی خدمت کرکے عوامی اعتماد کو بڑھادیں۔انہوں نے مختلف ذمہ داریوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگوکی۔ اس سے قبل ورکشاپ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سی ڈی ایل ڈی کے HRDOکمال عبدالجمیل نے کہا کہ صوبائی محکمہ بلدیات اور ایس آر ایس پی کے درمیان باقاعدہ ایک معاہدے کے تحت بلدیاتی نمائندگان کو تربیت کی فراہمی کے حوالے سے ایس آر ایس پی معاونت کر رہی ہے جبکہ ریسورس پرسن محکمہ بلدیات مہیا کر رہی ہے اور یہ سلسلہ تمام ویلج کونسلوں میں جاری رہیگا۔ اس موقع پر تربیتی ورکشاپ کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے ممبران تحصیل کونسل محمد سعید خان لال، علاؤ الدین عرفی، انعام اللہ، خاتون ممبر سفینہ بی بی، نائب ناظم ویلج کونسل بونی محمد پرویز نے تربیتی پروگرام کے انعقاد کو سراہتے ہوئے ایس آر ایس پی کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس تربیتی ورکشاپ میں شمولیت سے انہیں بلدیاتی سسٹم کے حوالے سے مکمل آگاہی حاصل ہوئی ہے جوکہ عوامی خدمت میں انکے لئے ممدو معاون ثابت ہوگی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس طرح تربیتی اور آگاہی پروگرامات کا تسلسل جاری ہے۔
ورکشاپ کے آخری روز تحصیل نائب ناظم فخرالدین نے شرکاء میں اسنا د تقسیم کئے۔ انہوں نے تربیتی پروگرام کے انعقادپر CDLDکا شکریہ ادا کیا اور اسے نہایت ہی مفید قرار دیا۔ انہوں نے شرکاء پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اب انہیں مزید تندہی سے اپنی ذمہ داریاں سر انجام دینی ہوگی۔
تازہ ترین: شندور میں گلگت بلتستان ضلع غذر کے انتظامیہ کی طرف سے شلٹرز کی تعمیر سے معاملہ شدت اختیار کر گیا۔ بھاری تعداد میں لاسپور کے مقامی لوگ شندور پہنچ گئے۔ چترال سکاؤٹس کی طرف سے ضلع غذر انتظامیہ کے لوگوں کو واپس بھیجدیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button