اپر اور لویر چترال میں 17مختلف کاموں کی ٹینڈرنگ پراسس کے تنازعے میں ایریگیشن ڈویژن چترال کے ایگزیکٹو انجینئر سہیل خان پر بے قاعدگی کے سنگین الزامات عائد

چترال (نمائندہ ) اپر اور لویر چترال میں 17مختلف کاموں کی ٹینڈرنگ پراسس کے تنازعے میں ایریگیشن ڈویژن چترال کے ایگزیکٹو انجینئر سہیل خان پر بے قاعدگی کے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر ابپاشی اور ایگزیکٹو انجینئرچترال کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کی جائے۔ ایریگیشن ڈویژن چترا ل کے دفاتر کے احاطے میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آل کنٹرکٹرز ایسوسی ایشن لویر چترال کے صدر قاضی فیصل،اپر چترال کے سرپرست اعلیٰ عارف اللہ، جنرل سیکرٹری موسیٰ خان اور دوسروں نے ٹینڈر نگ پراسس پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہیگزیکٹو انجینئر نے مقامی ٹھیکہ داروں کو بہلا پھسلاکر ٹینڈر فارم withdrawکرانے کے بعد غیر مقامی ٹھیکہ داروں کے لئے میدان ہموار کردیا جن کا تعلق منسٹر ایریگیشن کے حلقے سے بتایا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ جب مقامی ٹھیکہ داروں نے وقت مقررہ پر ایگزیکٹو انجینئر نے مقامی ٹھیکہ داروں کو بہلا پھسلاکر ٹینڈر فارم withdrawکرانے کے بعد غیر مقامی ٹھیکہ داروں کے لئے میدان ہموار کردیا اور جب ان کے کہنے پر مقامی ٹھیکہ داروں نے وقت مقررہ پر فارم واپس لئے تو ایگزیکٹو انجینئر نے مقررہ وقت کے بعد اپنے ہی ہاتھوں سے ٹینڈر فارمز ٹینڈر بکس میں ڈال دئیے۔
ان کا کہنا تھاکہ ایکسین نے صاف طور پرکہاکہ وہ منسٹر کے حلقے کے ٹھیکہ داروں کا کام نہ کرکے منسٹر صاحب کی نارضگی مول نہیں سکتے۔
کنٹرکٹرز ایسوسی ایشن نے مزید واضح کیاکہ ایگزیکٹو انجینئر نے خو دہی پر ی بڈمیٹنگ (pre-bid meeting)میں ٹھیکہ داروں پرزور دیا تھاکہ وہ بہت کم ریٹ پر ٹینڈر نہ ڈال دیں تاکہ کام بروقت اور معیار کے ساتھ مکمل ہوسکے لیکن بعدمیں منسٹر کے لئے اپنی بات سے مکر گئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ ایک ہفتہ قبل ایک اور ٹینڈرنگ میں 24 فیصد بیلو ریٹ پر مقامی ٹھیکہ داروں کے ٹینڈرز کو اس نے مسترد کبھی کردیا تھا۔ دریں اثناء ایگزیکٹو انجینئر سہیل خان نے ٹھیکہ دارکمیونٹی کے تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے کہاکہ وہ خالصتاً رولز کے مطابق کام کررہے ہیں اور منسٹر کے حلقے کے کسی ٹھیکہ دار کو نہیں جانتا۔ ان کاکہنا تھاکہ وہ KPPRAکے رولز پر عملدرامد کروانے کا ذمہ دار ہے تاکہ قومی خزانے کو بچت ہوسکے۔





