تازہ ترین

یو سی بروز میں جی ٹی روڈ کی خستہ حالی ناقابلِ برداشت ہوچکی ہے، فوری مرمت نہ ہوئی تو عوام سڑکوں پر ہوں گے: عبدالحق

چترال (فتح اللہ) ممبر تحصیل کونسل چترال عبدالحق نے یو سی بروز کے حدود میں جی ٹی روڈ کی خراب صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سڑک کی حالت اتنی زیادہ خستہ ہوچکی ہے کہ جگہ جگہ پڑنے والے کھڈوں کے باعث حادثات کے خطرات بڑھتے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چمرکھن پل کے اطراف سڑک کی بھرائی مکمل بیٹھ چکی ہے، جو پہلے ہی خطرناک موڑ ہونے کی وجہ سے مسافروں کے لیے جان لیوا مقام تھا، اب سڑک کا لیول غیر متوازن ہونے سے عوام کی زندگیاں شدید خطرے میں پڑ گئی ہیں۔ عبدالحق نے مزید کہا کہ اچھینگول نالے پر موجود کلوٹ بھی نہایت خراب حالت میں ہے، جو کسی بھی وقت کسی بڑے انسانی المیے کا سبب بن سکتا ہے۔
انہوں نے باوثوق ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ این ایچ اے کے حاضر سروس ملازم کو روڈ مینٹیننس کا ٹھیکہ دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے، اور اس کے باوجود سردیوں کی آمد تک مرمت کا کام نہ کرنا عوامی جذبات کے ساتھ کھیلنے کے مترادف ہے۔
عبدالحق نے واضح کیا ہے کہ اگر بروز یوسی میں سڑک اور پل کی بہتری پر فوری کام شروع نہ کیا گیا تو عوام قانون اپنے ہاتھ میں لینے پر مجبور ہوں گے۔ اس کے بعد جو بھی نقصان ہوگا، اس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ اداروں پر عائد ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button