تازہ ترین

پاک ارمی کاجوان شہید سرداراحمد فوجی اعزاز کے ساتھ ابائی گاوں سہت اپرچترال میں سپردخاک

اپر چترال( جمشیداحمد) گزشتہ دن پاڑا چنار میں شہید ہونے والا پاک فوج کے جوان شہیدسرداراحمد ولد شیراحمد کوجمرات کے دن فوجی اعزاز کے ساتھ ابائی قبرستان سہت دراسن میں سپرد خاک کیا گیا ۔
لفٹنٹ کرنل کمانڈر 144ونگ مستوج اپر چترال طاہر ،ایس پی انوسٹیگیشن  محمد اجمل ،چترال سکاوٹس ،اپر چترال پولیس کے افسران مختلف مکاتب فکرکےافراد اور شہید کےعزیزو اقارب نے نماز جنازہ میں شرکت کی ۔

لفٹنٹ کرنل محمد طاہر نے شہید کے مزار پر پھول چڑہائی اور فاتحہ خوانی کی۔

چترال سکاوٹس کے چاق وچوبند نوجوانوں نے سلامی پیش کی ۔

موقع پر لفٹنٹ کرنل کمانڈر 144ونگ طاہرنے شہید کے لیے دعائے معفرت کی اورہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کی جرات کو خراج تحسیں پیش کیا۔
انہوں نے کہا شہادت کی موت قسمت والوں کو نصیب ہوتی ہے اللہ کی راہ میں جو شہید ہوتے ہیں انہیں مردہ مت کہو وہ زندہ ہیں اللہ نے انہیں بہت بڑا رتبہ دیا ہے
انہون نے مزید کہا کہ شہید اپنے خاندان اور علاقے کے لیے باعث فخر ہیں پاک فوج ہمیشہ شہید کی خاندان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔
اس کے علاوہ معروف سماجی شخصیت محمد علی شاہ اور الواغظ عبادالرحمن نے خطاب کرتے ہوئے
وطن عزیز کی حفاظت کے لیے افواج پاکستان کی خدمات کو خراج تحسین کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button