تازہ ترین

کالاش فیسٹول چو موز اختتام پذیر ، ڈھول کی تھاپ پر رقص اور برفباری کے پر لطف مناظر نےسیاحوں کے دورے کو خوشگواری بنادیا ، سیاحوں کی طرف سے خوشی کا اظہار

چترال (نامہ نگار ) ہندوکش کے دامن میں رہائش پذیر ہزاروں سال قدیم تہذیب کے حامل کالاش قبیلے کا اہم سرمائی تہوار چوموس گذشتہ روز اپنی تمام رنگینیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوا ۔ یہ تہوار ہر سال ماہ 7دسمبر کی تاریخ کو شروع ہوتا ہے ۔ اور 22دسمبر کی شام بمبوریت کے مقام برون ڈانسنگ پلیس (چھارسو) میں اختتام پذیر ہوتا ہے ۔ اس دوران چوموس کے درجنوں چھوٹے رسومات ادا کئے جاتے ہیں ۔ تاہم 22دسمبر کے روز اہم ترین رسومات انجام دیے جاتے ہیں ، حسب روایت امسال بھی اس روز کالاش وادی کے مرد و خواتین نئے ملبوسات زیب تن کئے ٹولیوں میں گھروں سے نکلے ، اور تہوار کے مخصوص گیت گاتے رقص کرتے ہوئے برون گاؤں پہنچے ۔ جہاں فیسٹول کے رقص و سرود کیلئے مخصوص مقام قدیم زمانے سے موجود ہے ۔ قبل ازین مذہبی پیشوا کے حکم پر بتریک کے مقام پر لومڑی کی تلاش شروع کی گئی ۔ جو کہ کامیاب رہی ۔ اور کالاش مذہبی شخصیات نے آنے والے سال کو نیک شگون قرار دیا ۔
برون میں فیسٹول شام گئے تک جاری رہا ۔ اس دوران دن کو وقفے وقفے سے بارش اور ہلکی برفباری بھی ہوتی رہی ۔ جس نے تہوار کے حسن کو دوبالا کر دیا ۔ کالاش فیسٹول چوموس دیکھنے کیلئے پاکستان کے مختلف علاقوں اور یونیورسٹیوں سےلڑکے لڑکیاں بڑی تعداد میں بطور سیاح وادی بمبوریت میں پہنچ چکے تھے ۔ برفباری کے دوران چوموس فیسٹول ان کے لئے دوہرے لطف کا ذریعہ ثابت ہوا ۔
چوموس فیسٹول کے دوران سیاحوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے کالاش ویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام کی طرف سے مختلف انتظامات کئے گئے تھے ۔ وادی کے تمام ہوٹلوں میں بڑی تعداد میں سیاح قیام پذیر تھے ۔
سیاحوں نے کالاش خواتین کے رقص میں انتہائی دلچسپی لی ۔ اور گل مل کر رقص کیا ۔ جبکہ کئی پاکستانی اور غیر ملکی سیاح کالاش خواتین کے لباس زیب تن کئے رقص کا مظاہرہ کیا ۔ جبکہ بار بار فیسٹول انتظامیہ کی تنبیہ کے باوجود بعض سیاح مخصوص مقام پر کالاش خواتین سے بڑھ کر رقص کر رہی تھیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button