ڈی سی راؤ ہاشم عظیم کے وژن کے مطابق پرائمری سطح کے طلبہ کے لیے کردار سازی نصاب کی تکمیل مکمل

چترال /ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راؤ ہاشم عظیم کی زیرِ صدارت ڈپٹی کمشنر آفس لوئر چترال میں پرائمری سطح کے طلبہ کے لیے کردار سازی (Character Education) کے نصاب کی تکمیل سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں اب تک کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کے وژن کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے زیرِ سرپرستی ٹیکنیکل ورکنگ گروپ میں شامل ڈی ای اوز، اسامہ وڑائچ اکیڈمی کے منتظمین، علماء کرام، سول سوسائٹی کے والنٹیئرز، چترال یونیورسٹی کے معزز اراکین , تعلیمی اداروں کے نمائندگان اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کی انتھک کوششوں سے نصاب کی تیاری مکمل ہو چکی ہے اور اس کا جامع تکنیکی جائزہ بھی ٹیکنیکل ورکنگ گروپ کی جانب سے لیا جا چکا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے گروپ میں شامل تمام معزز اراکین کی محنت اور فنی خدمات کو سراہا۔
تیار شدہ نصاب کو آئندہ مرحلے میں ڈائریکٹوریٹ آف کریکولم اینڈ ٹیچر ایجوکیشن، خیبر پختونخوا کو جانچ اور توثیق کے لیے پیش کیا جائے گا، جس کی منظوری کے بعد یہ نصاب لوئر چترال کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں اور مدارس کے نصاب میں شامل کیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا”یہ نصاب طلبہ میں اخلاقی اقدار کو پروان چڑھانے اور مثبت کردار سازی کے فروغ کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے



