تازہ ترین

تحصیل کونسل چترال کے اجلاس کے دوسرے روزبھی کنوینر فخر اعظم کے صدارت میں منعقد ہ اجلاس میں تحصیل چیرمین شہزادہ امان الرحمن موجود رہے

چترال (نمائندہ ) تحصیل کونسل چترال کے اجلاس کے دوسرے دن بھی ٹی ایم او کو ہدف تنقیدکا نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رہا اور چترال شہر کے مضافات اورمختلف علاقوں میں صفائی کے حالت پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ذمہ دار ٹھہرایا گیا۔ کنوینر فخر اعظم  کے صدارت میں منعقد ہ اجلاس میں تحصیل چیرمین شہزادہ امان الرحمن موجود رہے جبکہ ممبران کونسل سجاد احمد خان، سجادپرتوی، نبی خان، عبدالحق، مفتی ضمیر، وجیہہ الدین، محمد رحمن،عبدالحق،امین الرحمن،مفتی ضمیر،میردولہ جان، اور دوسروں نے فلور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ٹی ایم او کے خلاف الزامات کو دہراتے ہوئے اراکین کونسل نے ارکان نے کہاکہ ٹی ایم اے کا نظام چلانے میں انہیں مسلسل بائی پاس کیا جارہا ہے اور انہیں فائلوں تک رسائی نہیں دی جارہی ہے جبکہ وہ عوامی مینڈیٹ ان کے پاس ہے جوکہ ان کے ووٹوں سے منتخب ہوکر آئے ہیں۔ گرم چشمہ میں دو چیرمینوں کے خلاف کوڑ اکرکٹ کو علامتی طور پر دریا برد کرنے پر ایف آئی آر کے اندراج کی گونج اجلاس کے دوسرے دن بھی سنائی دیتی رہی۔ ہاؤس میں متفقہ طور پر ٹی ایم او کی طرف سے گزشتہ سال بنائی گئی ٹی ایم اے پولو ٹیم کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہاگیاکہ صفائی کا معاملہ سب سے ذیادہ اہمیت کا حامل ہے اس لئے پولو ٹیم پر اٹھنے والے اخراجات کو صفائی اور سینی ٹیشن پرلگایا جائے۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ زکواۃ آفس اور فارسٹ ڈیپارٹمنٹ میں ارکان کونسل کو مطلوبہ ریکارڈ کی فراہمی سے انکار پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایسے محکمہ جات اور ان کے افسران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس کو بعد میں غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button