ایس پی انوسٹی گیشن لویر چترال محمد شفیع شفا کے اعزاز میں الوداعی تقریب

چترال (نامہ نگار)چالیس سال تک محکمہ پولیس میں خدمت انجام دینے کے بعد 60سال کی عمرمیں ریٹائرمنٹ لینے والے چترال کے معروف پولیس افیسر ایس پی انوسٹی گیشن لویر چترال محمد شفیع شفا کے اعزاز میں دی گئی الوداعی تقریب میں پولیس سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے مقررین نے ان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے ایک نیک نام، نڈر اور فرض منصبی سے عشق رکھنے والے افسر کے طور پر نام کمایا۔ قائمقام ڈی پی او عتیق الرحمن کی صدارت میں منعقدہ اس تقریب سے عتیق الرحمن کے علاؤہ ایس ڈی پی او لوٹ کوہ احمد عیسیٰ، ڈی ایس پی لیگل شیر محسن الملک، انسپکٹر امان اللہ، جے یو آئی کے لیڈر مولانا عبدالرحمن، تجار یونین کے صدر نور احمد خان اور دوسروں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ریٹائر ہونے والے پولیس افسر محمد شفیع شفا ایک صاحب طرز شاعر اور کھوار ثفافت کے ماہر اور فنکار کی حیثیت سے بھی نام رکھتے ہیں۔ محمد شفیع شفا نے اپنے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کرنے پر پولیس افسران اور جوانوں کے علاوہ سول سوسائٹی کے رہنماؤں کی تعریف کی۔
اس موقع پرپولیس افسران طرف سے انہیں تحائف پیش کیے گیے ۔تقریب میں آئی بی کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر تمیز الدین، خیبر پختونخوا پولیس کے ریٹائرڈ افسران میں ڈی پی او میرکلان خان، ایس پی شیر احمد خان، ڈی ایس پی شیر راجہ جبکہ حاضر سروس افسران میں ڈی ایس پی سجاد حسین، ڈی ایس پی اقبال کریم، ایس ایچ او چترال علی احمد خان، ایس ایچ دورش بلبل حسن، ایس ایچ او عشریت حیدر حسین اور ایس ایچ او لٹکوہ قربان پناہ بھی موجود تھے۔ تقریب میں پریس کلب کے صدر ظہیر الدین، فن وثقافت کے معروف نام آفتاب عالم آفتاب، منصور علی شباب، گورنمنٹ کالج کے پروفیسر شفیق احمد، چترال یونیورسٹی کے پروفیسر ظہور الحق دانش اور دوسروں نے بھی شرکت کی




