تازہ ترین
چترال پولیس کے سینئر پولیس افیسر حسن اللہ کی دوبارہ سب ڈویژنل پولیس افیسر ایون سرکل تعیناتی پر تینوں کالاش وادیوں اور ایون کے عوامی حلقوں نے مسرت کا اظہار

چترال (نمائندہ ) چترال پولیس کے سینئر پولیس افیسر حسن اللہ کی دوبارہ سب ڈویژنل پولیس افیسر ایون سرکل تعیناتی پر تینوں کالاش وادیوں اور ایون کے عوامی حلقوں نے مسرت کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ حسن اللہ پہلے بھی اس سرکل میں بطور ایس ڈی پی او اپنی پوسٹنگ کے دوران نہایت احسن طریقے سے خدمات انجام دے چکے ہیں جس میں پولیس اور عوام کے درمیاں فاصلے گھٹ گئے تھے اور کالاش ویلیز میں مختلف تہوار وں کے دوران بھی امن اومان اور سیکورٹی کی صورت حال اطمینان بخش ہوتی تھی۔



