تازہ ترین

جغور میں فرنیچر کے شوروم اور کارخانے میں ہولناک آتشزدگی، لاکھوں کا نقصان

​چترال(نمائندہ آئین)جغور میں گزشتہ رات گئے فرنیچر کے ایک معروف شوروم محمد داود کارخانے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی فرنیچر اور مشینری جل کر خاکستر ہو گئی۔
تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
محمد داود کا​تیس سالہ محنت راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا

​متاثرہ کاروباری شخصیت محمد داؤد نے غمزدہ لہجے میں بتایا کہ وہ گزشتہ 30 برسوں سے اس پیشے سے وابستہ ہیں۔ آگ اتنی شدید تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے اس نے پورے شوروم اور کارخانے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس سے نہ صرف تیار فرنیچر بلکہ قیمتی مشینیں بھی تباہ ہو گئیں۔

​”یہ کاروبار میرے گھر کی کفالت کا واحد ذریعہ تھا۔ میری زندگی بھر کی کمائی چند لمحوں میں ختم ہو گئی۔”

​محمد داؤد اور علاقہ مکینوں نے حکومتِ وقت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس ناگہانی آفت کے نتیجے میں ہونے والے بھاری مالی نقصان کا ازالہ کیا جائے اور متاثرہ خاندان کی مالی معاونت کی جائے تاکہ وہ اپنا روزگار دوبارہ شروع کر سکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button