تازہ ترین

ٹی ایم اے لوئر چترال کا برف باری کے بعد ہنگامی آپریشن، شہر کی اہم شاہراہیں اور فٹ پاتھ بحال

چترال (نامہ نگار)چترال شہر اور گردونواح میں حالیہ شدید برف باری کے بعد تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (TMA) نے عوامی سہولت کے لیے برف ہٹانے کا آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔ بعض علاقوں میں سڑکوں کی صفائی کا کام اب بھی تیزی سے جاری ہے۔ یہ آپریشن ٹی ایم او (TMO) حیدر ایوب کی خصوصی نگرانی میں انجام دیا جا رہا ہے، جن کے عملے نے دن رات کی انتھک محنت سے زندگی کے پہیے کو

دوبارہ بحال کر دیا ہے۔ ​​ٹی ایم اے کی ٹیموں نے بھاری مشینری اور افرادی قوت سے ​مرکزی شاہراہیں، ڈی سی روڈ، کچہری روڈ، گورنر ہاؤس روڈ، سبزی منڈی،دنین کالونی ،جغور،مغلاندہ،بکامک ، مین بازار اور بائی پاس بازار سے برف ہٹاکر اہم مقامات پر رسائی ممکن بنائی: ​اس بار انتظامیہ کی جانب سے ایک خوش آئند قدم اٹھاتے ہوئے فٹ پاتھوں سے بھی برف صاف کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ نالیوں کی پہلے سے صفائی کی وجہ سے سڑکوں پر پانی جمع نہیں ہوا، جس سے پیدل چلنے والوں، بالخصوص بچوں اور بزرگوں کو آمدورفت میں بڑی آسانی ملی ہے۔​​اہالیانِ چترال نے ٹی ایم او حیدر ایوب اور ان کے عملے کے فوری ردعمل کو زبردست الفاظ میں سراہا ہے۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ اس سخت سردی اور مشکل حالات میں ٹی ایم اے کی ٹیموں نے فرنٹ لائن پر کام کیا، جس کی بدولت شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رہی۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button