چترال لوئر پولیس کی کارروائی: ایک کلو سے زائد منشیات برآمد، ملزم گرفتار

چترال /ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ سٹی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک کلو سے زائد چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق، ڈی پی او لوئر چترال کے خصوصی احکامات پر منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ایس ڈی پی او سرکل چترال سجاد حسین اور ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر علی احمد کی سربراہی میں ایڈیشنل ایس ایچ او ایس آئی کفایت اللہ نے پولیس نفری کے ہمراہ ایک مکان پر تلاشی کے دوران کارروائی کی۔ کارروائی کے نتیجے میں ملزم فرداد مالک (سکنہ لوٹدہ سنگور) کو حراست میں لیا گیا، جس کے قبضے سے 1 کلو 30 گرام چرس برآمد ہوئی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ سٹی چترال میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
اس موقع پر پولیس حکام کا کہنا تھا کہ لوئر چترال کو منشیات سے پاک کرنا ہمارا اولین عزم ہے اور معاشرے کے ناسوروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ عوامی حلقوں نے پولیس کی اس بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے علاقے میں منشیات کی لعنت پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
جس کے قبضے سے 1 کلو 30 گرام چرس برآمد ہوئی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ سٹی چترال میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔