چند مفاد پرست ٹھیکداروں نے. نو فروری کو ہونے والے ٹینڈرز کو منسوخ کرانےکی خاطر سیکریٹری اریگیشن پشاورکو من گھڑت درخواستیں د ی ہیں جنرل سیکریٹری لالا اکبر

چترال(نمایندہ )گورنمنٹ کنٹریکٹر ز ایسوسی ایشن کے فنانس سیکریٹری سبحان الدین جنرل سیکریٹری لالا اکبر اور نایب صدر شفیق الرحمان نے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ چند مفاد پرست ٹھیکداروں نے. نو فروری کو ہونے والے ٹینڈرز کو منسوخ کرانےکی خاطر سیکریٹری اریگیشن پشاورکو من گھڑت درخواستیں د ی ہیں اور بلا وجہ کام مںیں تاخیر پیدا کرانیکی کوشش کر رہے ہیں مذکورہ ٹینڈرز رولز کے مطابق بروقت ہو چکےہیں کام میں تاخیر سے دریاے چترال میں پانی کی سطح بلند ہو گی اور حفاظتی پشتوں کی تعمیر کاکام کھٹای میں پڑ سکتا ہے یہ حفاظتی پشتے نہ صرف سرکاری سڑک بلکہ عوامی املاک کی حفا ظت کے لیے ضروری ہے بلکہ خود اریگیشن ڈیپارٹمنٹ کے دفاتر کی حفاظتکے لیے بھی اہم ہے دریاے چترال ان سے چند گز کے فاصلے پر ہے تاخیری حربوں سے کروڑوں کے نقصانات کا خطرہ ہے انہوں نے سیکریٹری اریگیشن پشاور سے پر زورمطالبہ کیا کہ گذشتہ دنوں ہونے والے ٹینڈرز پر کام شروع کرانے کے احکامات دیںں بصورت دیگر کسی بھی قسم کے نقصانات کی تمام تر ذمہ داری مذکورہ ٹھیکداروں پر عاید ہوگی



