تازہ ترین
کیسو دروش میں موٹر سائیکل آپس میں ٹکرانے سے ایک نوجوان جان بحق، دو دیگر زخمی ہو گئے

دروش(چ،پ) کیسو دروش کے مقام پر تیز رفتار موٹرسائیکل آپس میں ٹکرانے سے ایک نوجوان جان بحق اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق منگل کی شب 11:30 بجے کیسو کیمپ کے مقام پر تیز رفتار موٹر سائیکل آپس میں ٹکرانے سے ایک نوجوان فواد ولد شیر حبیب سکنہ کیسو کیمپ جان بحق جان بحق جبکہ دیگر زخمی ہوگئے جنکی شناخت عرفان ولد سید اور جواد الرحمن ولد محمد ہاشم ساکنان حکیم آباد دروش کے طور پر ہوئی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق 4سے5 موٹرسائیکلوں پر موجود نوجوان انتہائی تیز رفتاری کیساتھ ایکدوسرے سے سبقت لینے کی کوشش میں تھے کہ اس دوران بے قابو ہو کر ایک دوسرے سے ٹکرا گئے جسکی وجہ سے تین نوجوانوں کو زخمی حالت میں دروش ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں ایک نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوگیا۔
ایک زخمی نوجوان کو فوری طور پر تیمرگرہ ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔



