تازہ ترین

فیض محمد مقصود کی آرندو کے متاثرین کے لیے مالی معاونت

​چترال (نمائندہ )جے یو آئی کے رہنما اور سماجی شخصیت مولانا فیض محمد مقصود نے اپنے رفقاء کے ہمراہ دروش میں قائم آرندو کے متاثرین کے کیمپ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے متاثرین کی حالتِ زار کا قریب سے جائزہ لیا اور ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
​اس دورے کی خاص بات مولانا فیض محمد مقصود کے بچوں کا ایثار تھا۔ جب مولانا نے گھر پر متاثرین کی تکلیف دہ صورتحال کا ذکر کیا تو ان کے بچوں نے اپنی عید کی عیدی کی جمع پونجی متاثرین کی مدد کے لیے پیش کر دی۔ مولانا فیض محمد نے اپنے بچوں کے اس جذبۂ ایثار کو عملی جامہ پہناتے ہوئے یہ رقم متاثرین تک پہنچائی، جو ان کے زخموں پر مرہم کا کام کرے گی۔
​متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فیض محمد مقصود نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ایک ذمہ دار سیاسی کارکن کی حیثیت سے وہ ان کی آواز ہر فورم پر بلند کریں گے اور اپنی بساط کے مطابق ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کا درس صرف الفاظ تک محدود نہیں بلکہ عملی جدوجہد میں پوشیدہ ہے۔
​اس موقع پر ایم پی اے عارفہ بی بی، ضلع چترال کے جید علماء کرام بشمول مولانا عبد الرحمن، مولانا عبد الشکور، مولانا فتح الباری، قاری جمال عبد الناصر، قاری محمد صادق، مولانا خلیق الزمان کاکاخیل، مولانا فیض محمد، مولانا انور نبی، مفتی کفایت اللہ، مولانا محمد شاہ، قاری شفیع اللہ، حافظ کاشف، صلاح الدین طوفان اور اخونزادہ حسین احمد بھی موجود تھے۔
​شرکاء نے مولانا فیض محمد مقصود اور ان کے بچوں کے اس عمل کو سراہتے ہوئے اسے معاشرے کے لیے ایک روشن مثال اور انسانیت کا درس قرار دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button