تازہ ترین

ریشن میں ممکنہ ہنگامی صورتحال: ڈپٹی کمشنر اپر چترال کا اہم دورہ، حفاظتی اقدامات کا جائزہ

اپرچترال (رپورٹ: شہزاد احمد) — ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عمران خان نے پلاننگ آفیسر اعجاز احمد کے ہمراہ ریشن کا ہنگامی نوعیت کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں میں ممکنہ خطرات کے پیش نظر پیشگی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے گلف ایریا سمیت ریشن گول، گوچ اور حکمی دور کے مختلف مقامات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے وہاں قائم پناہ گاہوں کی حالت کا جائزہ لینے کے ساتھ جاری پروٹیکشن وال منصوبوں کی پیش رفت بھی دیکھی اور متعلقہ حکام کو کام کے معیار اور رفتار بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں اس موقع پر انہوں نے مقامی افراد اور ریشن سرٹ کے رضاکاروں سے ملاقات کی اور ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ عوام کو درپیش مسائل سننے کے بعد ڈپٹی کمشنر نے فوری حل کی یقین دہانی بھی کرائی۔
محمد عمران خان نے ایریگیشن چینلز، رابطہ سڑکوں اور ریشن گول نالے کی صفائی کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے گول کے مقام پر نئی پناہ گاہ کی تعمیر کا اعلان کیا، جسے مقامی سطح پر ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر عوام میں گھل مل گئے اور دوستانہ ماحول میں ان کے مسائل سنے، جس پر علاقہ مکینوں نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے تحفظات اور مطالبات پیش کیے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button