تازہ ترین

پروفیسر محمد کریم خان کو گورنمنٹ ڈگری کالج چترال کا پرنسپل تعینات

پروفیسر محمد کریم خان کو گورنمنٹ ڈگری کالج چترال کا پرنسپل تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ وہ جوائنٹ منیجمنٹ کمیٹی (JMC) کے کوآرڈینیٹر کے فرائض بھی سرانجام دیں گے۔ ڈائریکٹوریٹ آف ہائر ایجوکیشن کی جانب سے آج ان کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

پروفیسر محمد کریم خان اس سے قبل گورنمنٹ ڈگری کالج بونی کے پرنسپل کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ گزشتہ سال ان کا تبادلہ ضلع دیر کر دیا گیا تھا، تاہم چند ماہ بعد انہیں دوبارہ گورنمنٹ ڈگری کالج چترال تعینات کر دیا گیا، جہاں اب انہوں نے بطور پرنسپل ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ گورنمنٹ ڈگری کالج چترال کے پرنسپل، جوائنٹ منیجمنٹ کمیٹی (جے ایم سی) کے کوآرڈینیٹر بھی ہوتے ہیں۔ اس کمیٹی میں اپر چترال کے تین اور لوئر چترال کے تین سرکاری کالجز شامل ہیں۔ ہر کالج کا پرنسپل اس کمیٹی کا رکن ہوتا ہے، جبکہ گورنمنٹ ڈگری کالج چترال کا پرنسپل بطور کوآرڈینیٹر اس کی سربراہی کرتا ہے۔

چنانچہ پروفیسر محمد کریم خان، بطور پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج چترال، ان چھوں کالجز پر مشتمل جوائنٹ منیجمنٹ کمیٹی کے کوآرڈینیٹر بھی مقرر ہو گئے ہیں۔ تعلیمی حلقوں نے ان کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ان کی قیادت میں ادارہ مزید ترقی کرے گا اور بین الکالجز تعاون کو فروغ حاصل ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button