تازہ ترین

چترال کے نامورشاعروموسیقار افضل اللہ افضل کے اعزاز میں”شام افضل ” کے عنوان سے نوجوان شعراء کی ایک پروقار محفلِ مشاعرہ اورموسیقی کاپروگرام

چترال(نامہ نگار) ناندوشی میوزیکل گروپ،صریرخامہ ادبی تنظیم اورسوشل بوسٹ کے باہمی اشتراک سے چترال کے نامورشاعر،موسیقاراورچارکتابوں کے مصنف افضل اللہ افضل کے اعزاز میں”شام افضل ” کے عنوان سے نوجوان شعراء کی ایک پروقار محفلِ مشاعرہ اورموسیقی کاپروگرام مقامی ہوٹل میں منعقدہوئی۔ اس پررونق محفل کے مہمان خصوصی پریس کلب اپرچترال کے صدرمحمدعلی مجاہد جبکہ صدرمحفل مرکزی صدرانجمن ترقی کہوار چترال شہزادہ تنویرالملک تھے اورنظامت کے فرائض عمرخیال،محمدفیصل شایان انجام دے رہے تھے

محفلِ مشاعرہ میں چترال بھر سے نوجوان شعراء، ادبی شخصیات اور شعر و ادب سے محبت رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر محمد عباس، میرمزمل احمد، حسنین ذین، ، جہانزیب احمد، بابر حمزہ، اعجاز احمد غمگین، وسیع اللہ وسیع، ثناءاللہ زہری، حسنین ذین، رضاءاللہ رضاء، عباس ذوق ،احتشام احتی مشہود شاہد، ادریس ہمدرد، شجاع رئیس شینجورژالی، نوید سحر،علی ظفر ظفر، اسماعیل الرحمن رحمانی، عبدالحیسب، عباس ذوق، سراج الدین ساحل، احتشام احتی، ذوالقرنین احمد قرنی، خورشید قصوری، سیدنذیرحسین شاہ نذیر، عمر حیات راسخ، شرافت خان شرافت، شہزاد احمد شہزاد، فیضان علی فیضان، سید کائناتی، حفیظ اللہ امین، الطاف حسین خیاب، سجاد عالم ساغر، سعادت حسین مخفی، افضل اللہ افضل اور دیگر شعراء نے اپنا کلام پیش کرکے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی محمد علی مجاہد، صدرِ محفل شہزادہ تنویرالملک اور دیگر مقررین نے افضل اللہ افضل کی ادبی خدمات، منفرد شاعری اور کھوار ادب کے فروغ کے لیے ان کے کردار کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ مقررین نے کہا کہ افضل اللہ افضل کی شاعری نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے جبکہ ان کی تخلیقات چترال کی ثقافت، روایات اور احساسات کی بھرپور عکاسی کرتی ہیں۔

اپنے خطاب میں افضل اللہ افضل نے پروگرام کے انعقاد پر سی ٹی ڈی او،کھوارادبی تنظیم صریر خامہ، سوشل بوسٹ اور ناندوشی میوزیکل گروپ کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ادبی پروگرام شعراء کے لیے خوشی اور حوصلہ افزائی کا باعث بنتے ہیں اور ادب و شاعری معاشرے میں مثبت سوچ اور اصلاح کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

تقریب میں پراجیکٹ منیجر مسلم ایڈ سلیم الدین، ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان جاوید اقبال جاوید، کوآرڈینیٹر ہیلپنگ ہینڈ شجاع الحق، قاری محمد فدا، فرید احمد رضا، وائس پرنسپل شاہد جلال، کوآرڈینیٹر آغا خان ایجوکیشن سروس عطا حسین اطہر اور دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔بعدازاں محفلِ موسیقی میں انصار علی نغمانی اور ان کی ٹیم نے افضل اللہ افضل اور دیگر شعراء کے کلام کو اپنے منفرد انداز میں پیش کرکے محفل کو مزید رنگین اور یادگار بنا دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button